Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ،دہلی یونٹ کی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی دفترابو الفضل انکلیو میں منعقد

اوکھلا او-زون، مردم شماری، ایس آئی آر ، اقلیتی حقوق سمیت اہم قومی و ملی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

*نئی دہلی، 14 جون (میرا وطن نیوز )
آ ل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ،دہلی یونٹ کے صدر ڈاکٹر ادریس قریشی کی صدارت میں صوبائی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس اتوار کومشاورت کے مرکزی دفترابوالفضل انکلیو اوکھلا میں منعقد ہوا۔ جس میں دہلی یونٹ کے مجلس عاملہ کے اراکین، دانشوران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ذمہ داران نے شرکت کی اور ملک و ملت کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کا آغاز قاری عزیر الرحمن راہی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد دہلی یونٹ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹراقبال احمد نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملت کے اجتماعی مسائل پر سنجیدہ مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے اور اسی مقصد کے تحت اس اجلاس کا انعقا د عمل میں لایا گیا ہے۔اجلاس میں سب سے پہلے اوکھلا کے بعض علاقوں کو ’او (O) زون‘ قرار دیے جانے کے بعد پیدا ہو نے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اجلاس کے دوران ملک کے تعلیمی نظام کو متاثر کرنے والے نیٹ پیپر لیک معاملے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ارکان نے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف لاکھوں طلبہ کی محنت کو متاثر کرتے ہیں بلکہ پور ے تعلیمی نظام کی شفافیت اور ساکھ پر بھی سوالیہ نشان لگا دیتے ہیں۔ شرکاءنے اس معاملے کی غیر جا نبد ارانہ تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سما جی اور معاشی صورتحال، بڑھتی ہوئی مہنگائی، روزگار کے مسائل، تعلیم، صحت اور سماجی ہم آہنگی کے موضو عات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان نے کہا کہ سرکار اور سماجی اداروں کو مل کر ایسی پالیسیاں وضع کرنی چاہئیں جو معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود اور مساوی ترقی کو یقینی بنا سکیں۔
دہلی میں سرکار کی تبدیلی کے بعد موجودہ سرکارکی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاءنے بنیادی سہولیا ت، تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور شہری ترقی کے مختلف پہلوو ¿ں پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کا حل اور شہریوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی کسی بھی سرکار کی کامیابی کا اصل پیمانہ ہے ۔اجلاس میں آئندہ قومی مردم شماری اور ایس آئی آر مہم کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاءنے اس بات پر زور دیا کہ مردم شماری ملک کی منصوبہ بندی، وسائل کی منصفانہ تقسیم، نمائندگی اور پالیسی ساز ی کے لیے انتہائی اہم عمل ہے، اس لیے مسلم کمیونٹی سمیت تمام طبقات کو اس عمل میں ذمہ دار ی اور بیداری کے ساتھ حصہ لینا چاہیے۔
اجلاس میں مختلف علاقوں میں ایس آئی آر سے متعلق بیداری کیمپ منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی تاکہ عوام کو اس سلسلے میں درکار معلومات فراہم کی جا سکیں اور ان کی مو ¿ثر شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں اور عوام میں صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے ورزش اور صحت بیداری کیمپ منعقد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ شرکاءنے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف عوامی شعور میں اضافہ کریں گی بلکہ صحت مند اور منظم معاشرے کے قیام میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔
اپنے صدارتی خطاب میں دہلی یونٹ کے صدر ڈاکٹر ادریس قریشی نےملک کے موجودہ حالات، تعلیمی بحران، سماجی مسائل اور ملت کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ہمیشہ قومی یکجہتی، آئینی اقدار، سماجی انصاف اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم کردار ادا کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو پوری سنجیدگی کے ساتھ نبھاتی رہے گی۔
انہوں نے خاص طور پر نیٹ پیپر لیک معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام کی شفافیت اور میر ٹ کا تحفظ کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکارایسے وا قعات کی روک تھام کے لیے سخت اور مو ¿ثر اقدامات کرے تاکہ طلبہ اور والدین کا اعتماد بحال ہو اور نو جو ان نسل کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔ڈاکٹر ادریس قریشی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد، شعور، تنظیم اور مثبت جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے مسلم کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ تعلیم، معاشی خود کفالت، سماجی بیداری اور آئینی حقوق کے تحفظ کے میدان میں فعال کردار ادا کرے اور قومی ترقی میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
اجلاس کے اختتام پر شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی و ملی مسائل کے حل، عوامی حقوق کے تحفظ، سماجی ہم آہنگی کے فروغ اور ملت کی تعلیمی و سماجی ترقی کے لیے اپنی کوششوں کو مزید منظم اور مو ¿ثر بنایا جا ئے گا۔دہلی یونٹ کے رکن منصور احمد نے ،دہلی یونٹ کے رکن عمر فاروق، دہلی یونٹ کی رکن ڈاکٹر ریحا نہدہلی مشاورت کے رکن یامین قریشی نے اظہار خیال کیا ۔
اجلاس میں انجینئر کبیر خان، محمد معین الحق (سکریٹری فنانس)، ڈاکٹر آئی۔ حق، ڈاکٹر بدرا لاسلا م کیرانو ی، محمد رئیس الاعظم اور دیگر اراکین مجلس عاملہ نے شرکت کی۔آخر میں مشاورت دہلی یونٹ کے نائب صدر انجینئر ابو سعید نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *