
نئی دہلی، 24اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے پنجاب سے پارٹی کے سات راجیہ سبھا اراکین کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بی جے پی نے پنجاب میں بھگوت مان سرکار کے اچھے کاموں کو روکنے کے لیے آ پر یشن لوٹس شروع کر دیا ہے۔ یہ پنجاب کے ساتھ دھوکہ ہے۔ پنجاب سے غداری کرنے والے ان ساتوں اراکین کو پنجاب کے لوگ کبھی معا ف نہیں کریں گے۔
جمعہ کو آپ ہیڈکوارٹر میں قومی میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پا ر ٹی سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہانے کہا کہ بی جے پی کو پنجاب میں مفت بجلی، معیاری تعلیم و صحت، پانی اور روزگار سمیت دیگر بہترین کام برداشت نہیں ہو رہے ہیں، اسی لیے اب وہ ای ڈی اور سی بی آئی کا خوف دکھا کر آپ کے رہنما ¶ں کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے پنجاب کی ترقی کو روکنے کی جو سازش کی ہے، اس کا جواب عوام ضرور دیں گے۔
اس موقع پر سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی، نریندر مودی اور امت شاہ کا آپریشن لوٹس گھٹیا سیاست کا کھیل ہے اور پنجاب کی بھگوت مان سرکارکے اچھے کاموں کو روکنے کی ایک بڑی سازش ہے، جسے بڑ ے پیمانے پر شروع کیا گیا ہے۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ بھگوت مان کی قیادت میں آپ سرکار 300 یو نٹ بجلی مفت دے رہی ہے اور بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔پنجابسرکار30سال سے خشک پڑی نہروں میں پانی پہنچانے کا کام کر رہی ہے، دلت اور آدیواسی طبقے کی خواتین کو 1500روپے اور ما ¶ں و بہنوں کے کھاتوں میں ہر ماہ 1000روپے منتقل کیے جا رہے ہیں، نیز کسی بھی شہری کو سنگین بیماری کی صورت میں 10لاکھ روپے تک مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ اتنا بہترین کام کرنے والی بھگوت مان اور عام آدمی پارٹی کی حکومت کو بی جے پی، نریندر مودی اور امت شاہ روکنے، توڑنے اور اس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ آج انہوں نے آپ کے سات راجیہ سبھا اراکین کو توڑ کر بی جے پی میں شامل کیا ہے۔ ان ساتوں ناموں کو پنجاب کے عوام کو یاد رکھنا چاہیے۔ پنجاب کے ساتھ غداری کرنے والوں کو پنجاب کے لوگ کبھی معاف نہیں کریں گے۔
No Comments: