Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

گجرات میں ’آپ ‘ سے اقتدار کو مل رہا سخت چیلنج کچھ لوگوں کو برداشت نہیں ہورہا :کجریوال

بلا خوف عوام کی آواز اٹھانے کی وجہ سے ‘آپ ‘ امید وار اجے بھائی پر جان لیوا حملہ ہوا

اب عوام نے اس غنڈہ گردی کے آگے نہ جھکنے کا عزم کر لیا ہے ،تبدیلی ہوکر رہے گی

نئی دہلی، 24اپریل (میرا وطن نیوز )
گجرات بلدیاتی انتخابات میں اونا سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار اجے بھائی پر ہوئے جان لیوا حملے پر پارٹی نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ ’آپ‘کے رہنما ¶ں نے زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج اجے بھائی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بی جے پی پر شدید حملہ کیا ہے۔
آپ کے قومی کنو ینر اروند کجریوال نے اجے بھائی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کا بلا خوف ہو کر عوام کی آواز اٹھانا اور اقتدار کو چیلنج دینا شاید کچھ لوگوں کو بردا شت نہیں ہو رہا ہے ۔ لیکن اب گجرات کے عام لوگوں نے غنڈہ گردی کے آگے نہ جھکنے کا عزم کر لیا ہے۔ اب گجرات کے لوگ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنے حقوق حاصل کر کے رہیں گے۔ اس بار گجرات میں تبدیلی ہو کر رہے گی۔
دوسری جانب، ’آپ‘کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی کی غنڈہ گردی عروج پر ہے۔ اونا سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار اجے بھائی پر گولیاں چلوانا اس بات کا ثبو ت ہے کہ مودی-امت شاہ کی بی جے پی تشدد سے لے کر قتل تک سب کچھ کرا سکتی ہے۔ عام آدمی پار ٹی کے قومی میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا نے بھی اس حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایکس ( ٹوئٹر) پر کہا کہ گجرات کے لوکل الیکشن میں ’آپ‘کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بی جے پی بری طرح بوکھلا گئی ہے۔
گجرات میں ’آپ‘کے معاون انچارج گلاب سنگھ یادو نے کہا کہ اونا میں ’آپ‘امیدوار پر جان لیوا حملہ گجرات کی ثقافت کے خلاف ہے۔ یہاں کے لوگ تشدد سے نفرت کرتے ہیں۔ انتخابات آتے جاتے رہتے ہیں، سب کو مل جل کر رہنا ہے۔ اس کے پیچھے کون لوگ ہیں، عوام سب جانتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *