
نئی دہلی، 8اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے ہریانہ سے دہلی کے لیے اضافی پانی لینے کی کوششوں کے حوالے سے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اس کی مرکزی سرکا رنے دہلی کی اقتدار حاصل کرنے کے لیے عام آدمی پارٹی کے خلاف کئی سازشیں کیں، جن میں ایک بڑی سازش دہلی کے عوام کو گرمیوں میں پانی کے لیے ترسانا اور انہیں پریشان کرنا بھی شامل تھا۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی نے صرف دہلی کی سرکار حاصل کرنے کے لیے اروند کجریوال کی سرکار کو ہماچل پردیش سے پانی خریدنے نہیں دیا۔ جب بھی اروند کجریوال کی سرکار نے ہماچل سے پانی لینے کی کوشش کی، ہر بار بی جے پی کی ہریانہ سرکارنے رکاوٹیں کھڑی کیں۔ اب جبکہ دہلی میں بی جے پی کی سرکار ہے، تو وہی ہریانہ کی بی جے پی سرکار دہلی کو پانی دینے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔
No Comments: