Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی دہلی اقلیتی مورچہ کے ذریعہ منوری بیگم اورسمت بھسین کا استقبال

ریاستی صدر انیس عباسی کی صدارت میں کانسٹی ٹیوشن کلب میں تقریب منعقد

نئی دہلی، 3 اپریل(میرا وطن نیوز )
قومی کمیشن اقلیتی کی رکن منوری بیگم اورسمت بھسین کو دہلی لائبریری بورڈ کا چیئرمین تقرر ہو نے پردہلی بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے جمعہ کو کانسٹی ٹیوشن کلب میں استقبالیہ دیا گیا ، جس کی صدارت د ہلی کے صدر انیس عباسی نے کی۔ تقریب میں قومی کمیشن اقلیتی کے سابق وائس چیئرمین عاطف رشید ، دہلی اقلیتی مورچہ کے انچارج قاری محمد ہارون، عرفان سلمانی، فیصل منصوری، شبانہ رحمان، نعیم سیفی، نیاز خان، امتیاز احمد، اور محمد ادریس سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔
اس موقع پر انیس عباسی نے کہا کہ منوری بیگم کا این سی ایم کارکن منتخب ہونا اقلیتی برادر ی کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تجربہ اور لگن بلاشبہ اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کی مجموعی ترقی کو ایک نئی سمت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سمت بھسین کو دہلی لائبریری بورڈکا چیئرمین عہد ے پرتقرری تعلیم اور علم کے میدان میں ایک مثبت قدم ہے۔ ان کی قیادت میں، دہلی کا لائبریری نظام مزید مضبوط، جدید اور عوام کے لیے قابل رسائی بننے کے لیے تیار ہے۔
بی جے پی کی قیادت اور مرکزی سرکارکے ذریعہ ان کی تقرری پر اظہار تشکر کرتے ہوئے منوری بیگم اور شری سمیت بھسین نے کہا کہ انہوں نے واقعی نئی سرکاری ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، وہ ماضی کی طرح پارٹی کے سرشار کارکن رہے ہیں اور رہیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *