Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راگھو چڈھا بتائیں عوامی مفاد کے مسائل پر مودی سرکار کے خلاف بولنے سے کیوں ڈر رہے ہیں:آپ

پارٹی وہپ کے خلاف جانے پر چڈھا کے خلاف کارروائی ہوئی ایسے فیصلے تمام پارٹیاں کرتی ہیں :مان کجریوال نے ہمیں بے خوف ہوکر لڑنا سکھایا،چڈھا کی پارٹی و پنجاب کے اہم مسائل پر خاموشی :سنجے سنگھ

نئی دہلی، 3اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا کو نائب قائد کے عہدے سے ہٹانے کو ایک معمول کی کارروائی قرار دیتے ہوئے ان کے بیان پر پلٹ وار کیا ہے۔ پارٹی نے ان سے سوال کیا ہے کہ وہ ملک اور پارٹی سے جڑے مسائل پر بی جے پی یا مودی سرکار کے خلاف بولنے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ وہ مسلسل پارٹی لائن کے خلاف کام کر رہے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مواخذ ے کی تجویز پر دستخط کرنے اور ایل پی جی بحران پر ایوان میں بولنے سے انکار کرنے سمیت کئی مواقع پر راگھو چڈھا نے پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کی۔ ایک طویل عرصے سے انہوں نے پارلیمنٹ میں ایسا کوئی معاملہ نہیں اٹھایا جس میں مودی سرکار سے سوال کیا ہو۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ کجریوال نے سب کو بے خوفی اور جرات کے ساتھ لڑنا سکھایا ہے، لیکن راگھو چڈھا بی جے پی اور مودی حکومت سے سوال کرنے سے ڈر رہے ہیں۔ ایسی ڈر کی سیاست کیسے چلے گی؟
پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے اس معاملے پر کہا کہ یہ پارٹی کا فیصلہ ہے۔ پارٹیاں اس طر ح کے فیصلے لیتی رہتی ہیں۔ پارلیمنٹ میں اپنا لیڈر اور نائب لیڈر بدلتی رہتی ہیں۔ جب میں پہلی بار انتخا ب جیتا تھا تو اس وقت پارٹی نے ڈاکٹر گاندھی کو لیڈر بنایا تھا، بعد میں میں بھی پارلیمانی بورڈ کا لیڈ ر بنا۔ یہ سب پارٹی کے فیصلے ہوتے ہیں۔ اگر کوئی فرد اجتماعی فیصلوں کی حمایت نہیں کرتا اور پارٹی لائن کے خلاف جاتا ہے تو وہ پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کرتا ہے، اور ایسی صورت میں کارروائی ہوتی ہے۔
پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ ہم اروند کیجریوال کے سچے سپاہی ہیں اور ہم نے ان سے یہی سیکھا ہے کہ بے خوفی، ہمت اور جرات کے ساتھ لڑنا ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ جب ملک کے اہم مسائل پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف تجویز آتی ہے تو راگھو چڈھا اس پر دستخط نہیں کرتے۔ مغربی بنگال میں لوگوں کے ووٹ کے حق کو چھینا جا رہا ہے، دہلی میں الیکشن کمیشن کے غلط استعمال کو دیکھا گیا، پنجاب کے مسائل پر بھی وہ خاموش رہتے ہیں اور وزیر اعظم مودی کے خلا ف آواز نہیں اٹھاتے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد، ملک، پارٹی اور کارکنان سے جڑے مسائل پر را گھو چڈھا خاموش رہتے ہیں۔ گجرات میں ’آپ‘کے کارکنوں پر تشدد ہوا، لیکن وہ کچھ نہیں بولے۔ پنجا ب کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، اس پر بھی وہ خاموش ہیں۔ جب ایوان سے واک آ ¶ٹ کا وقت آتا ہے تو وہ واک آ ¶ٹ بھی نہیں کرتے۔ ان تمام سوالات کا جواب عوام ان سے چاہتی ہے۔
دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج ،دہلی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف آتشی اور پارٹی کے قومی میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا نے بھی راگھو چڈھا کے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *