Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حج 2026کےلئے ملک بھر میں ریاستی حج کمیٹیوں کے ذریعہ حج سفر کی تیاریاں جاری

ملک بھر کے کل 17شہروں کے عازمین حج کےلئے بقایہ رقم جمع کرانے کےلئے سرکولر جاری

حج کمیٹی آف انڈیا نے 31مارچ تک بقایہ رقم جمع کرانے کی ہدایایت جاری کی ہیں
فلائٹ بکنگ کی تصدیق اسی صورت میں ممکن ہوگی جب مکمل رقم وقت پر ادا کر دی جائے، ورنہ حج سفر ممکن نہیں ہوگا

نئی دہلی ،24مارچ (میرا وطن نیوز )
حج 2026کو لے ملک بھر میں ریاستی حج کمیٹیوں کے ذریعہ تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔دہلی میں حج سفر 18 اپریل سے شروع ہوکر 20مئی تک جاری رہے گا ۔ حج 2026جن عازمین نے 2,77,300 (دو قسطوں میں) پہلے ہی جمع کرا دیے ہیں، انہیں اب بقا یا رقم ادا کرنی ہے۔بقایا رقم روانگی کے مقام کے حساب سے مختلف ہے۔ادائیگی کی آخری تاریخ 31 ما ر چ ہے۔کل حج خرچ میں ہوائی کرایہ، انشو رنس، اور اسمارٹ واچ (IoT سم کے ساتھ) شامل ہیں۔ ہندوستانی عازمین حج کو انشورنس سہولت
Corporationofindia Insurance LifeاورGeneralInsurance SBI کے ذریعہ فراہم کی جا رہی ہے۔
حج 2026کے لئے ملک بھرکے کل 17شہروں کی حج کی لاگت عارضی ہے اور اصل اخراجات کے مطا بق کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ شرحِ تبادلہ اور دیگر خدما ت کی بنیاد پر بعد میں رقم ایڈجسٹ کی جائے گی ۔قر با نی اور جحفہ میقات اختیار کرنے والے حاجیو ں پر اضافی چارجز لاگو ہوں گے۔ بقایا رقم کی ادائیگی آن لائن یا بینک کے ذریعے کی جا سکتی ہے، مگر ادائیگی سے پہلے درست رقم کی تصدیق ضروری ہے۔ فلائٹ بکنگ کی تصدیق اسی صورت میں ممکن ہوگی جب مکمل رقم وقت پر ادا کر دی جائے، ورنہ سفر ممکن نہیں ہوگا۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے جاری سرکلر میں حج 2026 کی رہنما ہدایات کے مطابق جن عاز مین نے اب تک (پہلی قسط: 1,52,300 روپے او ر د و سری قسط: 1,25,000) کل 2,77,300 روپے جمع کرا دیے ہیں انہیں ہدایت دی جاتی ہے کہ و ہ کل متوقع حج اخراجات روانگی کے مقام کے مطابق بقایا رقم 31 مارچ تک لازماً جمع کرا دیں۔
واضح رہے کہ روانگی کا مقام ’دہلی‘کا فی عازمین حج کاکل خرچہ3,46,600 روپے جبکہ ان کی بقا یا رقم 300 69روپے ، لکھنﺅکا کل خرچہ 3,52,550 روپے اور بقایا رقم 250 75 رو پے ،احمد آبادکا کل خرچہ 333,200روپے اور بقایہ رقم 55,900روپے، بنگلو رکی347,650رو پے اور بقایہ رقم 70,350.روپے ، کالی کٹ کی 368,400روپے اور بقایہ رقم91,100روپے ،چنئی کا کل خر چہ 350,400روپے اور بقایہ رقم 73,100،کوچن کا کل خرچہ 346,750روپے اوربقایہ رقم 69,450 روپے، گوہاٹی کا کل خرچہ 389,850روپے اور بقایہ رقم 112,550روپے ،حیدر آباد کا کل خرچہ 343,350روپے اور بقایہ رقم 66,050روپے ،اندور363,850روپے اور بقایہ رقم 86,550روپے ہے۔
اسی طرح جے پور کا فی عازمین کل خرچہ 352,050روپے اور بقایہ رقم 74,750روپے ،کانپور کا کل خرچہ 351,900 روپے اور بقایہ رقم 74,600روپے ،کولکاتہ کا کل خرچہ368,700 رو پے اور بقایہ رقم91,400روپے ،ممبئی کا کل خرچہ340,250روپے اور بقایہ رقم62,250روپے ، نا گپور کا کل خرچہ348,250روپے اور بقایہ رقم 70,950روپے ،سری نگرکا کل خرچہ 391,600 روپے اور بقایہ رقم 114,300 روپے جبکہ وجے واڑہ کافی عازمین کل خرچہ 409,000روپے اور بقایہ رقم131,700 روپے ہے۔
عازمین کو قربانی اور جفہ میقات کے سفری اخراجات الگ سے جمع کرنے ہوگے۔جفہ میقات کے سفر ی اخراجات: 5,520 روپے فی حاجی اورقربانی خرچ: 280 ,17 روپے فی حاجی شامل ہیں ۔کل حج خرچ میں ہوائی کرایہ، انشورنس، اور اسمارٹ واچ (IoT سم کے ساتھ) شامل ہیں۔انشورنس سہو لت SBI Genral Insurance اورLIC of Indiaکے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔ بقا یا رقم کی ادائیگی آن لائن یا بینک کے ذریعے کی جا سکتی ہے ۔فلائٹ بکنگ کی تصدیق مکمل رقم کی ادائیگی پر ہی کی جائے گی۔ عازمین حج امور سے متعلق دیگر تفصیلات جاری سرکلرمیں دی گئی جانکاری سے حا صل کرسکتے ہیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *