Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

غیر ملکی اراکین پارلیمنٹ کی این ایکس ٹی کنکلیو 2026 کے موقع پر لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات

یہ کنکلیو پالیسی سازی، غور و فکر، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کےلئے ایک کلیدی پلیٹ فارم بنا

نئی دہلی، 13 مارچ(میرا وطن نیوز )
نئی دہلی میں منعقد ہونے والے این ایکس ٹی کنکلیو 2026 میں شرکت کے لیے آئے 30 سے زائد ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے ایک وفد نے جمعہ کوپارلیمنٹ ہاو ¿س میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔ انہوںنے تاریخی پارلیمنٹ ہاو ¿س میں مختلف جمہوری ممالک کے نما ئندوں اور دیگر معززین کا استقبال کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور عالمی پارلیمانی مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر اسپیکرنے این ایکس ٹی 2026 کنکلیو پہل کی سربراہی کر رہے راجیہ سبھا ایم پی کارتیکیہ شرما کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پالیسی سازی، بات چیت، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھر رہا ہے۔ شری برلا نے نوٹ کیا کہ یہ کنکلیو دنیا بھر سے پارلیمنٹرینز، پالیسی سازوں اور فکری لیڈروں کو ایک ساتھ لاتا ہے تاکہ عصری عالمی چیلنجوں اور مواقع پر غور کیا جا سکے۔
اسپیکرنے عالمی سطح پر جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان علم، خیالا ت اور تجربات کے زیادہ سے زیادہ تبادلے کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ این ایکس ٹی کانکلیو 2026 میں ہونے والی بات چیت سے اقوام کے درمیان جمہوری تعاون، باہمی افہام و تفہیم اور شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔نئی دہلی میں منعقد این ایکس ٹی کانکلیو 2026 میں پارلیمنٹرینز، پالیسی سازوں، صنعت کے رہنماو ¿ں، اور عالمی سوچ کے رہنماو ¿ں کو ایک ساتھ لایا ہے تاکہ حکمرانی، ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق ابھرتے ہوئے مواقع اور چیلنجوں پر غور کیا جا سکے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *