عثمان سونکو سینیگال کے وزیر اعظم مقرر
مغربی افریقی ملک کےنومنتخب صدر باسیرو دیومے فائے کا اعلان
ڈاکار: مغربی افریقی ملک سینیگال کے نومنتخب صدر باسیرو دیومے فائے نے افریقی پیٹریاٹس آف سینیگال فار ورک اینڈ ایتھکس اینڈ فریٹرنٹی (پی اے ایس ٹی ای ایف) پارٹی کے رہنما عثمان سونکو کو وزیر اعظم مقرر کیا ہے ۔قبل ازیں منگل کو فائے نے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار سے 30 کلومیٹر دور دیامانتیو میں صدارتی عہدے کا حلف لیاتھا۔24 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 54.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ منتخب ہونے والے فائے 1960 میں سینیگال کی آزادی کے بعد سے ملک کے پانچویں صدر ہیں۔
No Comments: