قومی خبریں

خواتین

اسرئیل پر درجنوں راکٹ داغنے کا حزب اللہ کا دعویٰ

بیروت: حزب اللہ نے اتوار کو کہا کہ اس نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں شمالی اسرائیل پر درجنوں کتیوشا راکٹ داغے ہیں۔ یہ اطلاع لبنان کے المنار ٹی وی نے دی ہے۔آن لائن شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کا آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم نے ملک کے شمالی حصے میں کئی میزائلوں کو روکا ۔لبنانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز ایک اسرائیلی ڈرون نے ہوا سے زمین پر مار کرنے والے دو میزائلوں کے ساتھ جنوب مشرقی گاؤں ڈیر سیریانے کے مرکز میں ایک چھوٹی سی دکان کو نشانہ بنایا، جس سے ایک لبنانی لڑکا ہلاک اور تین بچوں سمیت چھ شہری زخمی ہو گئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *