پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی
شادی کی تصاویر سےہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علٰحدگی کی تصدیق
اسلام آباد: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی ہے۔ دراصل ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ان کی طلاق کے بارے میں کافی عرصے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیںاور اب شادی کی تصاویر سے ثانیہ مرزا سے ان کی علٰحدگی کی تصدیق ہوجاتی ہے۔ ادھر شعیب ملک نے 20 جنوری بروز سنیچر اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔شعیب ملک نے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی ہیں۔
No Comments: