قومی خبریں

خواتین

کوچنگ میں تین طلبا کی موت کے سلسلے میں دو گرفتار

کانگریس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہلی حکومت اور ایم سی ڈی کو نشانہ بنایا

نئی دہلی :دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں ایک کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں پانی بھر جانے سے تین طلباء کی موت کے بعد کوچنگ کے مالک سمیت دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہےجبکہ دہلی حکومت نے واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے طلباء کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہلی حکومت اور ایم سی ڈی کو نشانہ بنایا ہے۔
دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے ایکس پر لکھا، ’’شوگر بڑھنے پر ٹوئٹ کرنے والے لوگ، طلباء کی موت پر آرڈر آرڈر کھیل رہے ہیں۔ شرم کی بات ہے کہ دہلی حکومت اور ایم سی ڈی کی لاپروائی نے 3 طلباء کی جان لے لی۔‘‘ دیویندر یادو نے طلباء سے ملاقات کے لئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا، ’’پوری رات طلباء سڑکوں پر انصاف کی گہار لگا رہے ہیں، پانی کے جماؤ کی وجہ سے طالب علم کی موت کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ میں بہت دکھی ہوں اور دہلی حکومت کے لاپروائی والے رویہ سے خوفزدہ ہوں، نہ جانے کتنے اور طلباء کی جان لے گی ان کی یہ لاپروائی!

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *