قومی خبریں

خواتین

پرینکا گاندھی نےاترپردیش کی نئی سوشل میڈیا پالیسی کا مذاق اڑایا

ایکس پر طنزیہ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ وہی کہیں گے جو آپ کو پسند ہے۔ اگر آپ دن کو رات کہیں گے تو وہ رات ہوجائے گی

نئی دہلی: حکومت ِ اترپردیش جسے اپنی نئی سوشل میڈیا پالیسی پر تنقیدوں کا سامنا ہے‘ جمعرات کو کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا کی طرف سے نکتہ چینی کا نشانہ بنی کیونکہ انہوں نے اس اسکیم کو رجعت پسندانہ اور خودپسندانہ قراردیتے ہوئے اس کا مذاق اڑایا۔پرینکا گاندھی نے ایکس پر ایک طنزیہ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ وہی کہیں گے جو آپ کو پسند ہے۔ اگر آپ دن کو رات کہیں گے تو وہ رات ہوجائے گی۔ انہوں نے سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے خواتین کی حفاظت و سلامتی کے مسئلہ پر ریاستی حکومت سے سوال کیا اور یہ بھی پوچھا کہ اس نے 69 ہزار اساتذہ سے متعلق بھرتی ریزریشن کیس کو حل کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے۔
پرینکا گاندھی نے سوال کیا کہ اترپردیش حکومت کی سوشل میڈیا پالیسی میں ”انصاف مانگنے والی خواتین کی آوازیں کس زمرہ میں آئیں گی؟ 69 ہزار اساتذہ کی بھرتی ریزریشن کے اسکام میں اٹھائے گئے سوالات کس زمرہ میں آئیں گے؟ بی جے پی قائدین اور ایم ایل ایز کے ذریعہ بی جے پی حکومت کو بے نقاب کرنے کو کس زمرہ میں شامل کیا جائے گا“؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *