قومی خبریں

خواتین

نئے فوجداری قوانین کے تحت ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ ایف آئی آر درج

نئی دہلی: ملک میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے بعد اب تک ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور آٹھ لاکھ سے زیادہ افسران کو تربیت دی گئی ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر نے چہارشنبہ کو یہاں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی حکومت کی تیسری میعاد کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر کہا کہ یکم جولائی کو انڈین جوڈیشل کوڈ کے نفاذ کے بعد سے 3 ستمبر تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 56 ہزار ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی)، نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی)، نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی (این ایف ایس یو)، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ باقاعدہ تربیت اور ویبنرز کے ذریعے ، 8 لاکھ سے زیادہ افسران کو تربیت دی گئی ہے ۔ نئے فوجداری قوانین کو سمجھنے میں لوگوں کی مدد کیلئے ایک موبائل اور ویب ایپلیکیشن ‘این سی آر بی کمپینڈیم آف کریمنل لاز’ تیار کی گئی ہے اور اب تک اسے تقریباً 5 لاکھ 85 ہزار بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے ۔
اس کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کیلئے این سی آر بی نے ہیلپ لائن نمبر 14415 کے ساتھ سی سی ٹی این ایس ٹیکنیکل سپورٹ کال سنٹر قائم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’ٹرسٹیڈ ٹریولر پروگرام‘، جو بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے شروع کیا گیا تھا، اب اندرا گاندھی ہوائی اڈے کے بعد ممبئی، چینائی، کولکتہ، بنگلور، حیدرآباد، کوچین، احمد آباد جیسے بڑے ہوائی اڈوں پر شروع کیا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *