قومی خبریں

خواتین

پٹنہ گاندھی میدان بم دھماکہ: 4 مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

پٹنہ: پٹنہ ہائی کورٹ نے بدھ کے روز گاندھی میدان بم دھماکہ کیس میں 4 مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ اب ان مجرموں کو پھانسی کی سزا نہیں دی جائے گی۔یہ بم دھماکے 27 اکتوبر 2013 کو پٹنہ میں ہوئے تھے، جب اُس وقت کے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی کی ایک انتخابی ریلی کے دوران سلسلہ وار بم دھماکے کیے گئے تھے۔ اس واقعے میں 4 ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی تھی، لیکن بدھ کو پٹنہ ہائی کورٹ نے ان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ملزمان کے وکیل عمران غنی نے بتایا کہ گاندھی میدان بم دھماکہ کیس میں 6 درخواستوں کی سماعت پہلے ہی ہو چکی تھی اور آج پٹنہ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا۔ ان 6 میں سے 4 ملزمان کو پہلے سزائے موت سنائی گئی تھی، جبکہ 2 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔پٹنہ: پٹنہ ہائی کورٹ نے بدھ کے روز گاندھی میدان بم دھماکہ کیس میں 4 مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ اب ان مجرموں کو پھانسی کی سزا نہیں دی جائے گی۔

یہ بم دھماکے 27 اکتوبر 2013 کو پٹنہ میں ہوئے تھے، جب اُس وقت کے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی کی ایک انتخابی ریلی کے دوران سلسلہ وار بم دھماکے کیے گئے تھے۔ اس واقعے میں 4 ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی تھی، لیکن بدھ کو پٹنہ ہائی کورٹ نے ان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔وکیل نے فیصلے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا، ’’جسٹس آشوتوش کمار کی بنچ نے گاندھی میدان بم دھماکہ کیس میں فیصلہ سنایا ہے۔ 4 ملزمان کو پہلے سزائے موت سنائی گئی تھی، اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہیں 30 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ دو ملزمان کو دی گئی عمر قید کی سزا برقرار رکھی گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *