قومی خبریں

خواتین

انڈیگو طیارہ میں بم کی دھمکی، ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

ممبئی: بم کی دھمکی کے بعد چنئی سے ممبئی آنے والی انڈیگو کی پرواز کی ہفتہ کو ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ انڈیگو کی پرواز 6ای 5314 کے لیے مکمل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا، جب چنئی-ممبئی روٹ پر اڑان بھرنے کے بعد پائلٹ نے ممبئی اے ٹی سی کو جہاز میں مبینہ بم کے خطرے کے بارے میں مطلع کیا۔انہوں نے کہا کہ آج صبح 8.45 بجے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافروں کو سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے طیارے سے اتار دیا گیا۔ تمام مسافروں کے بحفاظت اترنے کے بعد طیارے کا مکمل معائنہ کیا گیا۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق طیارے میں کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔ آخری اطلاع ملنے پر پرواز کے لیے کلیئرنس کا انتظار کیا جا رہا تھا۔انڈیگو نے چنئی-ممبئی فلائٹ پر مبینہ بم کی دھمکی کی تصدیق کی ہے۔انڈیگو کے طیارے میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے دہلی- وارانسی فلائٹ پر بھی ایسی ہی دھمکی ملی تھی، لیکن تلاشی کے دوران کچھ نہیں ملا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *