مغربی کنارہ :فلسطینی گروپوں نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں، غزہ شہر، خان یونس کے مشرقی ور شمالی علاقوں سمیت دیر البلاح کے جنوب مشرق میں لاکھوں انسانوں کی ناکہ بندی اور بھوک سے فوری نجات کے لیے اپیل کی ہے۔قومی و اسلامی قوتوں کی تجزیاتی کمیٹی جس میں حماس، اسلامی جہاد اور فلسطینی عوامی محاذ جیسے گروپ شامل ہیں، کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ آفت زدہ علاقے قرار دیے جانے والے مذکورہ مقامات پر انسانی آفت کا سامنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں افراد، جن میں زیادہ تر بچے، خواتین،بوڑھے اور زخمی شامل ہیں کو سنگین خطرات کا سامنا ہے کیونکہ یہ اپنی زندگیوں کو جاری رکھنے کے لیے بنیادی اشیاء تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے، اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انسانی امداد کی رسائی کا فقدان اور محفوظ راستے تلاش نہیں کر سکتے۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر طرف بکھری ہوئی لاشوں کو دفنانے میں ناکامی کی وجہ سے ایک بڑی ماحولیاتی تباہی سامنے آئے گی اور 31 اکتوبر کو حماس اور اسرائیل کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے خاتمے اور حملے دوبارہ شروع ہونے سے صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے۔بیان میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ بین الاقوامی امدادی تنظیمیں مدد کی اپیلوں کا جواب دینے سے قاصر رہی ہیں اور اسرائیل کی دھمکیوں کے باعث مذکورہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں نہیں کی جا سکیں۔ عرب اور اسلامی مملکتوں سے لاکھوں زندگیوں کو بچانے کے لیے مدد کی اپیل کی گئی ہے-
No Comments: