ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ رواں برس حج سیزن 2024 کے لیے داخلی عازمین (شہریوں اور غیر ملکیوں) کیلیے پرمٹ کا اجرا شروع کردیاہے۔خبر رساں ادارے سبق نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ابشر پلیٹ فارم اور وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے پرمٹ جاری کئے […]
غزہ :غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوسو دن مکمل ہوگئے۔ فلسطینی محکمہ صحت نے 199 ویں دن بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے جارحیت کے دوران مزید 54 فلسطینیوں کو شہید کرکے شہدا کی تعداد 34151 کردی ہے۔ اسرائیل نے ان 199 دنوں کے اندر 24 لاکھ میں سے 17 […]
یروشلم: لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کی جانب تقریباً 35 راکٹ داغے جبکہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے کیے، اسرائیلی فوج کے حوالے سے خبر رساں ژنہوا نیوز اکی خبر کے مطابق کہ راکٹوں نے شہر صفد اور شمالی اسرائیل کے دیگر کمیونٹیز میں فضائی حملے کے سائرن بجائے، لیکن […]
تہران : ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ایرانی حملے کے جواب میں اسرائیل کی مبینہ کارروائی کو بچوں کے کھیل جیسا قرار دیا ہے۔میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے جمعہ کو امریکی نیوز چینل این بی سی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ’گذشتہ رات جو کچھ ہوا وہ حملہ نہیں تھا۔ یہ […]
غزہ: غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل نے حملہ کردیا، حالیہ فضائی حملوں میں 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بمباری سے بچنے کے لیے اپنے گھر بار چھوڑ کر 20 لاکھ افراد رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں جو قدرے محفوظ علاقہ تھا۔اسرائیلی فوج نے […]
مسقط :خلیجی ملک سلطنت عمان میں طوفانی بارش کی وجہ سے سیلاب آگیا۔ 12 طلبہ سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بڑی تعداد میں لوگ سیلاب میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے، امدادی ٹیموں نے تلاش شروع کردی۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر سیلاب کے خوفناک مناظر کی بھرمار ہے۔ سیلاب کاروں، درختوں اور راستے میں […]
بیروت: جنوبی لبنان کے شہر شہابیہ میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے دو لڑاکے اور عمل تحریک کا ایک رکن شہیداور تین شہری زخمی ہو گئے۔لبنانی فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام اسرائیلی ڈرونز نے فضا سے سطح پر مار کرنے والے […]
قاہرہ: مصر کے فلکیاتی ادارے جیو فزیکل ریسرچ نے دعویٰ کیا ہے کہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا قوی امکان ہوگا۔ رمضان المبارک کا مقدس مہنیہ عید الفطر جیسا خوبصورت تحفہ دیکر جا چکا ہے اور اب دنیا بھر کے مسلمان اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینے ذی الحجہ کا بے چینی سے انتظار […]
دبئی: متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہے جہاں دبئی اور ابوظبی میں طوفانی بارشیں پیر کی رات سے جاری ہیں جب کہ نئی ایڈوائزری میں بارش، آسمانی بجلی اور اولے پڑنے کی […]
قاہرہ: اسرائیل نے خان یونس سمیت جنوبی غزہ سے اپنی فوجیں بڑی تعداد میں واپس بلا لی ہیں اور اب صرف ایک بریگیڈ کو وہاں رہنے دیا ہے اور دوسری جانب مصر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہورہا ہے۔ میڈیا کے مطابق اس سال کے آغاز سے اسرائیل غزہ میں اپنی […]