Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کےلئے پرچہ نامزدگی داخل کئے گئے

پرویش واہی نے میئر عہدے پر اورڈپٹی میئر کےلئے مونیکا پنت نے پرچہ بھرا

جے بھگوان یادونے ایوان لیڈر اور رکن اسٹینڈنگ کمیٹی کےلئے پرچہ داخل کیا

نئی دہلی ،23اپریل (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا جمعرات آخری دن تھا ۔ بی جے پی کی جانب سے وارڈ نمبر 53 (روہنی-ای) سے کونسلر اور ایوان کے سابق لیڈ ر پرویش واہی نے میئر کے عہدے اور وارڈ نمبر 206 (آنند وہار) سے کونسلر مو نیکا پنت نے ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے کارپوریشن سکریٹری دفتر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کی خالی نشستوں کے لیے بی جے پی نے وارڈ نمبر 27 (بیگم پور) سے کونسلر اور ڈپٹی میئر جے بھگوان یادو نے قائد ایوان اور رکن کمیٹی جبکہ پبلک ہیلتھ کمیٹی کے چیئر مین منیش چڈھا (وارڈ نمبر 82) نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ۔
نامزدگی کے موقع پر موجودہ میئر سردار راجہ اقبال سنگھ، قائد ایوان اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن کے امید وار جے بھگوان یادو،اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما؛ ڈپٹی میئر کے امیدوار مونیکا پنت ، کونسلر را جپا ل رانا ،رام کشور شرما، نیتا بشٹ اور دیگر کونسلرز موجود تھے۔میئر اور ڈپٹی میئر کے عہد و ں کے لیے انتخابات دہلی میونسپل کارپوریشن کی جنرل باڈی میٹنگ کے دور ان ہوں گے، جو بدھ، 29 اپریل کو مقرر ہے۔
واضح رہے کہ فی الحال پرویش واہی ایم سی ڈی میں قائد ایوان کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ قائد ایوان کے طور پر اپنے دور میں انہوں نے بی جے پی پارٹی کی قیادت اور کونسلروں کے درمیا ن کلید ی پل کے طور پر کام کرتے ہوئے ایک اہم کردار ادا کیا۔ پرویش واہی کا انتخاب بلاشبہ دہلی سرکا رکے ساتھ مل کر تمام اسکیموں کی پیشرفت کو تیز کرے گا، اور دہلی سرکار اور اس کے تمام محکموں کے درمیا ن تال میل کو مزید فروغ دے گا۔
اس موقع پر پرویش واہی نے مرکزی بی جے پی قیادت، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، ریاستی بی جے پی صد ر و یریندر سچدیواکا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں شہری سہولیات سے متعلق مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی کے رواں مالی سال کے لیے پیش کیے گئے بجٹ میں جن عوامی بہبود کی پالیسیوں اور اسکیموں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، انہیں نچلی سطح پر مو ¿ثر طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔
میئر کے امیدوار پرویش واہی نے کہا کہ دہلی کو ’کچرے کے پہاڑوں‘سے پاک کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہلی کی سڑکوں کو گڑھے سے پاک بنائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس کے پارک سرسبز و شاداب اور خوبصورت ہوں۔انہوں نے کہا کہ دہلی سرکا ر کے ساتھ مل کر ہم دہلی کو صاف ستھرا، صحت مند اور خوبصورت بنائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ واہی کئی دہائیوں سے ایم سی ڈی میں سرگرم عمل ہیں اور ایم سی ڈ ی کے کاموں کی گہری سمجھ رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے واہی نے 2016 سے 2017 تک نار تھ ایم سی ڈی کی اسٹینڈ نگ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ کونسلرپرویش واہی روہنی -ای وارڈ (وارڈ نمبر 53) کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 2007 سے واہی نے تین الگ الگ مواقع پر روہنی زون کے اندر مختلف وارڈوں کے کونسلر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ تین بار زون چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ واہی کا راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریہ سے گہرا تعلق ہے اور وہ 1980 سے بھاجپا کی ریاستی سطح کی سرگرمیوں میں مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔ واہی نے 2004 سے 2007 تک منڈل صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ دہلی یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور کھتری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
ڈپٹی میئر کے عہدے کی امیدوار مونیکا پنت نے تبصرہ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے ’ناری شکتی وندن ادھینیم‘ محض ایک نعرہ نہیں ہے، بلکہ خواتین کو ان کے جائز حقوق حاصل کرنے کا عہد ہے- ایک عہد جس کے تحت انہیں ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *