نئی دہلی : ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا وائرس کے معاملات کے درمیان بدھ کو دارالحکومت دہلی میں اومیکرون سب ویرینٹ جے این 1 کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد لوگوں میں اس وائرس کے پھیلاؤ کا خوف بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ صحت بھی پہلے سے زیادہ الرٹ ہو گیا ہے۔ بتایا گیا کہ دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے سامنے آنے والے کیسز کے درمیان کچھ متاثرہ نوجوانوں کے نمونے جینوم سیکوینسنگ کے لئے لیب میں بھیجے گئے تھے، ان 3 نمونوں میں سے ایک کیس جے این 1 ا اور دو کیسز اومیکرون کے پائے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کےجے این 1 ویریئنٹ کے 40 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی انفیکشن کے اس ویریئنٹ کے کیسز بڑھ کر 110 ہو گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ گجرات میں 36، کرناٹک میں 34، گوا میں 14، مہاراشٹر میں نو، کیرالہ میں چھ، راجستھان اور تمل ناڈو میں چار چار اور تلنگانہ میں دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ بتایا گیا کہ اس وقت زیادہ تر مریض گھروں میں کوارنٹائن میں ہیں۔
No Comments: