قومی خبریں

خواتین

اسلام میں درختوں اور فصلوں کو آگ لگانا حرام ہے ۔مولانا خالد رشید

ماحولیات کے تحفظ سے متعلق لکھنو کے اسلامی ادارہ کا فتویٰ

لکھنو: ماحولیات کے تحفظ کے ایک غیرمعمولی اقدام میں لکھنو کے ایک اسلامی ادارہ نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ لوگ درخت نہ کاٹیں اور فصلیں نہ جلائیں تاکہ بڑھتی عالمی حدت پر قابو پایا جاسکے۔اسلامک سنٹر آف انڈیا(آئی سی آئی) نے یہ اڈوائزری محمد طارق خان نامی شخص کی وضاحت طلبی پر جاری کی جس نے بڑھتے درجہ حرارت کے مدنظر وضاحت چاہی تھی۔اسلامک سنٹر آف انڈیا کے سربراہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ قرآن کے بموجب مسلمانوں کا مذہبی فریضہ ہے کہ وہ پودوں اور درختوں کی حفاظت کریں‘ پانی کی بچت کریں اور اسے ضائع نہ کریں۔
ہر مسلمان کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ ہرے بھرے درختوں اور فصلوں کو آگ نہ لگائی جائے۔ مولانا فرنگی محلی نے ویڈیو پیام میں لوگوں سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور درخت نہ کاٹیں۔انہوں نے کہا کہ انسانوں‘ جانوروں‘ پرندوں اور کیڑے مکوڑوں کے فائدہ کے لئے پودے لگانے والوں کے لئے اللہ کے پاس بڑا اجر ہے۔ تالابوں‘ نہروں‘ دریاؤں اور سمندروں کو آلودگی سے بچانے کی سنجیدہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔مولانا نے کہا کہ اسلام میں درختوں اور فصلوں کو آگ لگانا حرام ہے۔ یہ بڑا گناہ ہے۔ جنگوں کے دوران تک درختوں‘ باغوں اور کھیتوں کو نہ تو جلانا چاہئے اور نہ انہیں نقصان پہنچانا چاہئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *