قومی خبریں

خواتین

انجمن اصلاح ا لمسلمین کے وفد کی مولانا سید بلال حسنی ندوی اور مولانا سیدمسعود جعفری حسنی ندوی سے ملاقات

انجمن کی منتظمہ کے رکن ڈاکٹر سلطان شاکر ہاشمی کی قیادت میں گئے وفد نےانجمن کے مقاصد اور ضابطہ کے بر خلاف ہو رہی کاوشوں کی تفصیلات بتائیں

لکھنؤ : انجمن اصلاح ا لمسلمین لکھنؤکے وفد نے دارا لعلوم ندوت ا لعلما پہنچ کر نا ظم مولانا سید بلال عبد ا لحئی حسنی ندوی اور ناظر عا م مولانا سیدمسعود جعفری حسنی ندوی سے ملاقات کی -انہیں انجمن کے مقاصد اور اس کی کار کردگی سے وا قف کرایا نیز انجمن کے مقاصد اور ضابطہ کے بر خلاف ہو رہی کاوشوں کی تفصیلات بھی بتائیں -انجمن کی منتظمہ کے رکن ڈاکٹر سلطان شاکر ہاشمی کی قیادت میں گئے وفد نے علما کو بتایا کہ انجمن انتظامیہ پر قبضہ کرنے کی غرض سے ضابطہ کے بر خلاف ١٩٠ نئے ممبران کی فہرست رجسٹرار دفتر میں داخل کی گئی تھی ، اس پر انجمن کے بیشتر ممبران میں سخت ناراضگی ہے ،دو درجن سے زیادہ ممبران نے رجسٹرار دفتر میں اعتراضات داخل کئے ،جس کی بنیاد پر وہ فہرست خارج ہو گئی ،فہرست خارج ہونے کے بعد انجمن پر قبضہ جمانے ،اس شرمندگی کو دور کرنے کے لئے موجودہ سکریٹری اور ان کے حامی اور معاونین نے اپنی شبیہ کو سدھارنے کے لئے پیام انسانیت کانفرنس ،تعلیمی کانفرنس اور مشا عرہ کے انعقاد کا ارادہ کیا ہے جس کی کسی بھی سطح سے منظوری نہیں لی گئی ہے -یہ تقا ریب ممتاز پی جی کالج کے گولڈن جبلی پروگرام کے نام کی جارہی ہیں جبکہ گولڈن جبلی سال ٢٠٢٣-٢٤ میں ختم ہو چکا ہے -جہاں تک بجٹ کا سوال ہے تو کالج کے پاس اساتذ ہ وا سٹاف کو تنخواہ دینے کے لئے پیسہ نہیں ہے ،وہ رقم بھی انجمن یتیم خانہ سے منتقل کرائی جا رہی ہے اور لاکھوں روپے ان تقاریب پر خرچ کرنے کا منصوبہ ہے جو یقینایتیموں کا حق ہے
وفد نے بتایا کہ انجمن عہدیداروں کے انتخاب سے قبل انجمن کے ضابطہ کے خلاف ان تقار یب کی ضرورت کیا ہے ؟اگر مولانا علی میاں کے مشن پیام انسانیت کو فروغ دینا بھی ہے تو اس کو نئی کمیٹی تشکیل ہونے کے بعد کیا جا سکتا ہے -وفد نے بتایا اس سے قبل مئی ٢٠٢٣ میں جو جلسہ حضرت مولانا سید محمّد رابع حسنی ندوی کے نام پر ہوا تھا ، آج تک اس کا حساب پیش نہیں کیا گیا، طعا م کا دعوت نامہ ایک صاحب نے اپنے نام سے جاری کیا تھا ،اس کا بل بھی انجمن سے ادا کر دیا – مولانا سید محمّد رابع حسنی ندوی کے نام پر اولڈ ایج ہوم بنانے کے لئے رقوم جمع کی اور پھر راتوں رات اولڈ ا یج ہوم کا کتبہ اور سنگ بنیاد سب نیست و نابود کر ا دیا گیا -اسما حسین کی کرایہ داری میں اسما حسین زوجہ انیس انصاری نے تحریری طور پر شکایت کی ،ان سب کا آج تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے -بے سہارہ مسلم لڑکیوں کے قایم بیت ا لنسوا ں کو رقم نہ ہونے کا حلف دیکر بند کر دیا گیا -یتیم خانہ میں چند بچے ہی مقیم ہیں ،ا س پر کوئی توجہ نہیں ہے ،صرف خود نمائی اور من مانی کی جارہی ہے -اپنی ان خامیوں اور بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے فروری ٢٠٢٥ میں پیام انسانیت کے نام پر ندوہ کی سر پرستی ،رضامندی اور حمایت حاصل کرنےاور انجمن کی رقم کا ایک بار پھر بیجا استعمال کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے -اس سلسلے میں صدر انجمن محمّد سلیمان صاحب کوتمام تر تفصیلات بتائی جا چکی ہیں ، انہوں نے بے ضابطگی کو روکنے کے بجائے انھیں تقویت پہچانے کا کام کیا ہے .علما نے وفد کے تمام نکا ت کو تو جہ سے سماعت کیا اور انجمن کے اداروں ،اثاثوں کی بقا و تحفظ کے لئے موثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی -ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر سلطان ہاشمی کے علاوہ محمد حلیم ایڈووکیٹ ،خالد علیم خاں ،عبدلللہ ضمیر ،نجم جیلانی ایڈووکیٹ ،غفران نسیم ،مسعو د عالم جیلانی اور دیگر شامل تھے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *