غالب انسٹی ٹیوٹ کی ذیلی شاخ ’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کے زیر اہتمام بہ تعاون: وزارتِ ثقافت، حکومتِ ہند، آن لائن’خطوط غالب کی ڈرامائی قرات‘سریز کی آخری قسط 15/ جنوری کی رات 9بجے غالب انسٹی ٹیوٹ کے آفیشل فیسبک پیج اور یو ٹیوب پیج پر نشر کی گئی۔ تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا ’ملاقات ایک فنکار سے‘ عنوان کے تحت ایک سریزاس سے قبل آن لائن نشر ہوئی تھی جس میں ڈرامے کی دنیا سے وابستہ بہت اہم شخصیات نے اپنے خیالات اور تجربات شیئر کیے تھے۔ دوسری سریز ’ڈرامائی قرات تھی جس میں معروف داستان گو محترمہ فوزیہ داستان گو صاحبہ نے ’چچا چھکن نے تصویر ٹانگی‘ کے عنوان سے داستانی قرات کی۔ اسی طرح سے ’محفل قصہ خوانی‘ سریز کا اہتمام کیا گیا جس میں پروفیسر آصف نقوی، محترمہ ناہید محسنی، محترمہ عذرا نقوی اور جناب عارف نقوی نے قرۃ العین حیدر کی معروف تصنیف ’آخر شب کے ہم سفر‘ کو داستانی انداز میں پیش کیا۔ یکم ستمبر 2024 سے ہم نے ایک نئی سریز کا آغاز کیا تھا جس میں غالب کے خطوط کی ڈرامائی قرات کی گئی۔ جسے پروفیسر محمد کاظم، جناب عباس حیدر نقوی، جناب محمد ناصر، محترمہ سعدیہ رحمن اور ڈاکٹر جاوید حسن نے پیش کیا۔ یہ سریز ہر ماہ کی پہلی اور پندرویں تاریخ کو ہندوستانی وقت کے اعتبار سے رات نو بجے نشر کی جاتی تھی۔ خطوط غالب کو تسلسل کے ساتھ پیش کرنے کی یہ کامیاب کوشش تھی جسے ناظرین پسند کیا اور مشوروں سے نوازا
No Comments: