قومی خبریں

خواتین

دبئی میں کار ریسنگ کے دوران حادثے میں تمل اداکار اجیت کمار بال بال بچے

تمل فلموں کے ایکشن اسٹار اجیت کمار کو دبئی میں بڑے حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔ اجیت دبئی میں 24 گھنٹے کی کار ریسنگ میں حصہ لینے آئے ہوئے تھے۔ منگل کو ریس کی پریکٹس کے دوران ان کی کار حادثہ کی شکار ہوگئی۔ ان کی کار توازن کھو کر بیریئر سے ٹکرا گئی اور اس کے پرخچے اڑ گئے۔ اس خوفناک حادثے نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔ مداحوں کو اپنے ہردلعزیز اداکار اجیت کمار کی فکر ہونے لگی۔ خوش قسمتی کی بات ہے کہ اس حادثے میں اجیت کمار بال بال بچ گئے اور انہیں کوئی گہری چوٹ نہیں آئی۔
اجیت کمار کے گاڑی کے خوفناک حادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی اور گول گول گھومتے ہوئے اس کے پرخچے اڑ گئے۔ اس کے بعد فوراً اجیت کمار کو کار سے نکالا گیا اور وہ محفوظ ہیں۔
حادثے کے بعد اجیت کی ٹیم نے اس کی تصدیق کرتے بتایا “ہاں، وہ بال بال بچ گئے، پریکٹس رن کے دوران ان کی ریس کار کی ٹکر دوپہر تقریباً 12:45 بجے بیریئر سے ہو گئی۔ وہاں موجود سیکوریٹی ٹیم نے فوراً ان کی مدد کی۔ اجیت دوسری کار میں شفٹ ہو گئے تھے کیونکہ یہ ٹوٹ گئی تھی۔ انہوں نے آگے اپنی پریکٹس جاری رکھی۔ غنیمت ہے کہ انہیں کوئی چوٹ نہیں لگی”۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *