Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

قومی خبریں

ہر گریجویٹ اور ڈپلومہ ہولڈر کو اپرینٹس شپ دینے کا کانگریس کا وعدہ

بانسواڑہ: کانگریس نے ’یووا نیائے‘ (نوجوانوں سے انصاف) کے لیے 5 بڑی گارنٹی کا اعلان کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جس طرح ہم منریگا لائے، روزگار کا حق لائے اسی طرح اب ہم ملک کے لاکھوں نوجوانوں کو اپرینٹس شپ کا حق دینے جا رہے ہیں۔ اس حق کے تحت اب ہر […]

image

ہندوستانی شہری محمد اسفان کی یوکرین میں موت

حیدرآباد:ملازمت کے نام پر ایجنٹ کے دھوکے کا شکار ہونے والے حیدرآباد کے 30 سالہ نوجوان کی یوکرین میں روسی فوج کی جانب سے لڑتے ہوئے موت ہوگئی۔ ایجنٹ نے اس سے روس میں ملازمت دلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہاں اسے روسی فوج میں شامل ہونے اور یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے […]

image

رامیشو رم کیفے دھماکے کےملزمین کی نشاندہی کرنے والے کیلئے دس لاکھ روپئے کا انعام

بنگلورو : رامیشورم کیفے دھماکے کا معاملہ ابھی تک حل طلب ہے کیونکہ ملزم اور مشتبہ دہشت گرد گرفتاری سے فرار ہو گئے، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجرم کا سراغ لگانے کے لیے ٹھوس کوششیں شروع کردی ہیں۔پولیس کی خصوصی ٹیم فی الحال حملہ آور کے تعاقب میں ہے۔دریں اثنا، نیشنل […]

image

لوگ جانتے ہیں کہ اب کون نظام جیسا سلوک کر رہا ہے۔امتیاز جلیل

چھترپتی سمبھاجی نگر: مرکزی وزیر امت شاہ کے ذریعے اے آئی ایم آئی ایم کو نظام کہکرنشانہ بنانے کے بعدتنظیم کے لوک سبھا ممبر امتیاز جلیل نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ نظام کی طرح برتاؤ کون کرتا ہے۔یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے امتیاز جلیل نے بی جے […]

image

سندیش کھالی تشدد کے ملزم شاہجہاں شیخ کو سی بی آئی نے اپنی تحویل میں لے لیا

کولکاتہ : سندیش کھالی تشدد کے ملزم شاہجہاں شیخ کو بدھ کو سی بی آئی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد سی بی آئی مرکزی فورسز کے ساتھ بنگال پولیس ہیڈکوارٹر پہنچی، جہاں سے انہوں نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے برطرف لیڈر کو اپنی تحویل میں […]

image

جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری دھننجے سنگھ کو سات سال قید کی سزا

لکھنؤ: اتر پردیش کی جونپور لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری دھننجے سنگھ کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے منگل کو انہیں اغوا اور جبری […]

image

بیوی سے گھریلو کام کرنے کی توقع رکھنا ظلم نہیں۔دہلی ہائی کورٹ

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے ایک معاملے میں واضح کیا ہے کہ بیوی سے گھریلو کام کرنے کی توقع رکھنا ظلم نہیں ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس سریش کمار کیت اور جسٹس نینا بنسل کرشنا کی ڈویژن بنچ نے سنایا، جو خاندانی عدالت کے فیصلے کے خلاف ایک شخص کی طرف سے دائر اپیل کی […]

image

کشمیر میں بارش اور برف باری کی پیشین گوئی

سری نگر:وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے باعث قدرے بہتری واقع ہونے کے با وجود شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے جس سے لوگ رات بھر ٹھٹھرتی سردیوں سے دوچار ہو رہے ہیں۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں […]

image

وزیراعظم کے ذریعےملک کےپہلے زیرآب میٹروٹرین کاافتتاح

کولکاتا:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کولکاتا میں 15,400 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران انہوں نے ملک کی پہلی زیر آب ٹرین کو عملی طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس کے بعد انہوں نے کچھ بچوں کے ساتھ اس ٹرین میں سفر بھی کیا۔ پی […]

image

لکھنؤ میں سلینڈر دھماکہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

لکھنئو: لکھنؤکے ایک گھر میں سلینڈر کا زوردار دھماکہ ہونے سے 5 افراد کی موت ہوگئی جبکہ چار کی حالت تشویشناک ہے۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔خبرکے مطابق یہ حادثہ لکھنؤ کے کاکوری کے ہاتا حضرت صاحب میں پیش آیا ہے۔ […]

image