Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

لوک سبھا میںاپوزیشن کی خواتین مخالف ذہنیت کی وجہ سے خواتین کو نہیں مل سکاریزرویشن : وزیر اعلیٰ

تاریخ ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی جنہوں نے ناری شکتی وندن ادھینیم کی مخالفت کی:سرسا

دہلی کے اسمبلی اسپیکر کی منفرد پہل پرایم ایل اے شیکھا رائے نے ایوان کی کارروائی کی صدارت کی

نئی دہلی، 28 اپریل(میرا وطن نیوز )
دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے منگل کو ’ناری شکتی وندن ادھینیم‘ (خواتین ریزرویشن ایکٹ) پر جا ری خصوصی اجلاس کے دوران ایم ایل اے شیکھا رائے کو ایوان کی کارروائی کی صدارت کے لیے مدعو کرکے ایک اہم اور منفرد پہل کی۔ یہ اقدام خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کا احترام کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا جو اس سیشن کے دوران ہونے والی بات چیت کا مرکزی موضوع تھا۔
ایک روزہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شیکھا رائے نے ایوان کی کارروائی چیئرپرسن ان چیئر کے طور پر چلائی، یہ ایک اشارہ ہے جو اسمبلی کی شمولیت اور قانون سازی کے امور میں خواتین کے قائدانہ کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوںنے اس موقع کے لیے اور ان پر کیے گئے اعتماد کے لیے اسمبلی اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ 16، 17 اور 18 اپریل کے دن ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ میں ایک المناک باب کے طور پر گزرے ہیں۔ ان دنوں پورے ملک کی خواتین امید بھری نظروں سے لو ک سبھا کی طرف دیکھ رہی تھیں اور یہ یقین کر رہی تھیں کہ ان کا 78 سال کا طویل انتظار بالآخر ختم ہو نے والا ہے اور انہیں قانون ساز اسمبلیوں اور لوک سبھا میں نمائندگی کا موقع ملے گا۔ پھر بھی، ان دنوں کے دوران ہونے والے مباحثوں سے مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خواتین کا ریزرویشن ضروری ہے کیونکہ خواتین کو مردوں کے مقابلے کہیں زیادہ سما جی رکاوٹوں اور چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے حالات میں، یہ محض حقوق نہیں ہیں، بلکہ مخصوص خصو صی دفعات ہیں جو واقعی مساوی مواقع کو یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ریزر ویشن اور عوامی حمایت کے ذریعے ہی انہیں خود عوامی خدمت میں مشغول ہونے کا موقع ملا۔ریکھا گپتا نے کہا کہ لوک سبھا میںاپوزیشن کی خواتین مخالف ذہنیت کی وجہ سے خواتین کو ریزرویشن نہیں مل سکا۔
کابینی وزیر منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ یہ خواتین کو لوک سبھا، قانون ساز اسمبلیوں، را جیہ سبھا اور قانون ساز کونسلوں میں 33 فیصد نمائندگی دینے کی طرف فیصلہ کن قدم ہے۔ حالانکہ، کا نگر یس ، عام آدمی پارٹی، سماج وادی پارٹی، ڈی ایم کے، اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اجتماعی طور پر اس تاریخی موقع کو روکنے کے لیے کام کیا۔
دہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے کہا کہ لوک سبھا کے خصوصی اجلاس کے دوران 131 ویں آئینی تر میمی بل، 2026 کے بارے میں وسیع غور و خوض کیا گیاتھا۔ملک بھر میں امید جگی اور مثبت نتیجہ نکلنے جا رہا تھا لیکن بے حد افسوسناک ہے کہ اتنی تفصیلی بحث اور عوامی جذبات کے باوجود یہ بل اعلیٰ ایوان میں پاس نہیں ہوسکا ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *