نئی دہلی: دہلی کے نجف گڑھ میں ایک 10سالہ طالب علم کے اسکول کے بیاگ سے میگزین کے بغیر ایک پستول برآمد کیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ بات کہی۔پولیس نے کہا کہ لڑکے نے اسے کھلونا سمجھا اور یہ اپنے ساتھ اسکول لایا۔ ایک سینئر پولیس آفیسر کے بموجب ہفتہ کو دیپک وہار علاقہ میں ایک خانگی اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد نجف گڑھ پولیس اسٹیشن کو ایک فون کال موصول ہوا۔فیسر نے کہا کہ پولیس ٹیم نے اسکول پہنچنے کے بعد پتہ چلایا کہ چھٹی جماعت کے طالب علم نے باپ کا لائسنس یافتہ پستول اس کے بیاگ میں لایا ہے۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے لڑکے کی ماں کو طلب کیا گیا جس نے کہا کہ اس کا شوہر لائسنس یافتہ پستول کا مالک تھا۔
آفیسر نے کہا کہ خاتون نے کہا کہ اس کا شوہر چند ماہ قبل گزر گیا۔ اس نے پولیس اسٹیشن میں جمع کرانے کے لئے پستول باہر رکھاتھا۔۔ آفیسر نے مزید کہا کہ لڑکے نے پولیس ٹیم کو بتایا ک اس نے پستول کو ایک کھلونا سمجھا۔پولیس نے پستول کے لائسنس کی تصدیق کی اور اسے جائز پایا اور کہا کہ معاملہ میں کسی قابل غور جرم کا ارتکاب نہیں کیا گیا۔ آفیسر نے کہا کہ لڑکے کی ماں کی جانب سے اسی دن کی پولیس اسٹور ہاؤز میں پستول کو جمع کرادیا گیا۔
No Comments: