دہلی کے نجی اسپتال میں المناک حادثہ،کرنٹ لگنے سے تین ہلاک
اسپتال میں موجود واٹر ٹینک کے کرنٹ کی زد میں آجانے سے ہوا حادثہ
نئی دہلی :دہلی کے رنہولا علاقے میں واقع ایک نجی اسپتال میں جمعہ کو ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں بجلی کا جھٹکا لگنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کرنٹ ہسپتال میں موجود واٹر ٹینک میں اتر گیا تھا۔مرنے والوں کی شناخت سرویش کمار59))کنور پال 40) )اور رمن20) )کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے تینوں کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے دین دیال اسپتال بھیج دیا ہے۔
پولیس کی جانچ میں پتہ چلا کہ اسپتال میں زیر زمین پانی کی ٹینک ہے۔ وہ تینوں اس کی مرمت کے لیے وہاں گئے تھے۔ سرویش ہسپتال کے الیکٹریکل انجینئر تھے جبکہ کنور پال اور رمن پلمبر کے طور پر کام کرتے تھے۔ اس دوران واٹر ٹینک کے کرنٹ کی زد میں آجانے سے سے تینوں حادثے کا شکار ہو گئے۔ فی الحال پولیس اس بات کی تحقیقات میں مصروف ہے کہ لاپروا ئی کہاں ہوئی؟
No Comments: