قومی خبریں

خواتین

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کےپہلے میچ میں ہندوستان کاجلوہ

مخالف ٹیم کے209رنزکے عظیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دو وکٹوں سے شکست دی

وشاکھا پٹنم :ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان نے سوریہ کمار یادیو کی شاندار اننگز کی بنیاد پر کنگارو ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا جس کے بعد آسٹریلیا نے مضبوط آغاز کیا۔ کنگارو ٹیم کے لیے اوپننگ کرنے آئے اسٹیو اسمتھ نے آتے ہی اپنے قدم جما لیےجبکہ دوسرے اینڈ سے میتھیو شارٹ سستے میں پویلین لوٹ گئے لیکن اس کے بعد کریز پر آنے والے جوس انگلیس نے ہندوستانی گیند بازوں کو وکٹوں کے لیے ترسا دیا۔آسٹریلیائی ٹیم نے آتے ہی بلے سے شور مچا یا اور ہندوستانی گیند بازوں کی دھنائی شروع کر دی۔ انہوں نے صرف 50 گیندوں میں 110 رنز کی دھماکہ خیز اننگ کھیلی۔ اس اننگ میں 11 چوکے اور 8 فلک بوس چھکے شامل تھے۔ اس کے ساتھ ہی اگر اسٹیو سمتھ بدقسمتی سے رن آؤٹ نہ ہوتے تو آسٹریلوی ٹیم ہندوستان کے لیے ایک بہت بڑا ہدف رکھتی۔ اسمتھ نے 41 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ان کی اننگ کی بدولت کنگارو ٹیم نے ہندوستان کو 209 رنز کا بڑا ہدف دیا۔
بڑے ہدف کا تعاقب کرنے والی ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ رتوراج گائیکواڑ ڈائمنڈ ڈک کا شکار بن گئے۔ گائیکواڑ گیند کھیلے بغیر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی یشسوی جیسوال نے نڈر انداز دکھایا، انہوں نے صرف 8 گیندوں میں 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔ اس کے بعد ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو نے آسٹریلیا کی سانسیں روک دی۔ ایشان نے 2 چوکے اور 5 چھکے لگائے اور 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دوسری جانب سوریہ کے بلے میں بھی آگ لگ گئی۔ اسکائی نے 42 گیندوں پر 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز کی میچ وننگ اننگز مکمل کی۔ آخر میں رنکو سنگھ نے اپنا فنشنگ اسٹائل دکھایا اور آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو 2 وکٹوں سے جیت دلا دی۔سوریہ کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اس فارمیٹ میں پہلی بار 209 رنز کا ہدف حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل 2019 میں ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 میچ میں 208 رنز کا تعاقب کیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *