قومی خبریں

خواتین

حضرت بالے میاں ؒکے عرس مبارک کے موقع پر ملک میں امن کی دعا کی گئی

فتح پور سیکری 03فروری :
فتح پور سیکری جامع مسجد کے پیچھے واقع درگاہ حضرت تاج الدین عرف بالے میاں چشتی رحمۃ اللہ علیہ پر ہر سال کی طرف اس سال بھی عرس شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔سجادہ نشین پیرزادہ ارشد عظیم فریدی نے عقیدتمندوں کے ساتھ مزار شریف پر گلاب جل سے لے کر صندل اور عرس کی رسم ادا کی۔ اس موقع پر حضرت شیخ سلیم چشتی ؒ کے درگاہ کے سجادہ نشین ارشد عظیم فریدی نے حضرت تاج الدین چشتی عرف بالے میاں کی درگاہ پر چادر چڑھائی اور ملک میں امن و امان کے لیے دعا کی۔ حضرت بالے میاں ؒ کا عرس سینکڑوں سالوں سے اسلامی مہینے شب برات کی تیسری تاریخ کو سادگی کے ساتھ منایا جاتارہا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب اکبر حضرت سلیم چشتی ؒکے پاس اولاد کی خواہش کے لیے تشریف لائے تو اس وقت حضرت بالے میاں کی عمر 6 ماہ تھی اور وہ پالنے میں تھے جب حضرت شیخ سلیم چشتی ؒنے اکبر سے کہا کہ اے بادشاہ تیری قسمت میں اولاد نہیں ہے۔ اس وقت بالے میاں (معصوم بچے) کے منہ سے آواز نکلی اور فرمایا کہ کسی سائل کا دستور نہیں ہے کہ کوئی سائل اس کے دروازے سے خالی ہاتھ چلا جائے۔ یہ بات سن کر کر بابا شیخ روحانی جنون میں مبتلا ہو گئے اور کہا کہ دوسروں کو کچھ دینے کے لیے قربانی کرنی پڑتی ہے، بابا شیخ نے بالے میاں کی طرف دیکھا اور ساتھ ہی چھ ماہ کے بچے نے دم توڑ دی۔ بابا نے اکبر کو بتایا کہ اس نے بیٹے کی دعا کی اور اس کے نتیجے میں اکبر کو ایک بیٹا ہوا جس کا نام جہانگیر رکھا گیا۔ جس کی وجہ سے آج بھی دنیا بھر سے لوگ حضرت شیخ سلیم چشتی ؒکے درگاہ پر اولاد کے لیے منت کی کا دھاگہ باندھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اسے قبول کرتا ہے۔
سیکڑوں سالوں سے اسلامی مہینے شب برات کے چاند کی تیسری تاریخ کو حضرت بالے میاں کا عرس سادگی سے منایا جاتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *