نئی دہلی:کولکتہ میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ پر پورے ملک کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔فیصلے کے تحت مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس محکموں کو ہر دو گھنٹے بعد امن و امان کی صورتحال پر رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ ریاستوں میں بڑھتے جرائم کو دیکھتے ہوئے لیا ہے۔ اس سلسلے میں حکم کی کاپی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیج دی گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے یہ حکم کولکتہ کی خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کے بعد ہو رہے احتجاج اور امن و امان پر اٹھ رہے سوالات کے پیش نظر جاری کیا ہے۔ اس حکم کے تحت تمام ریاستوں کو ہر 2 گھنٹے بعد ای میل، فیکس یا واٹس ایپ کے ذریعہ امن و امان کی رپورٹ بھیجنی ہوگی۔ کل یعنی17 اگست 2024 کی رات مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کی کاپی میں کہا گیا ہے کہ اب سے ہر ریاست کو اپنی جگہ پر امن و امان کی صورتحال کی اطلاع دینی ہوگی۔ یہ رپورٹ ہر 2 گھنٹے بعد مرکزی وزارت داخلہ کو بھیجنی ہوگی۔
No Comments: