Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ سے ملے

نئی دہلی: مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پیر کو یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔صدارتی سیکرٹریٹ نے کہا کہ محترمہ مرمو نے صدر معیزو کا خیرمقدم کرتے ہوئے مالدیپ کی نئی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیااور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مالدیپ صدر ڈاکٹر معیزو کی قیادت میں خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور کثیر جہتی تعلقات کا ذکر کیا اور عوام سے عوام کے رابطوں، استعداد کار میں اضافے کا تعاون، اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور ترقیاتی تعاون سمیت جامع دوطرفہ تعاون کے اہم ستونوں کو اجاگر کیا۔صدر جمہوریہ نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان-مالدیپ کے تعلقات آنے والے برسوں میں مضبوط رہیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *