قومی خبریں

خواتین

جرمنی کا مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچا

پائلٹ نے کیا حاضر دماغی کا مظاہرہ۔ 326 مسافراور19 ارکان پوری طرح محفوظ

کیلیفورنیا :لفتھانزا ائیر لائن کی پرواز جو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے کیلیفورنیا کے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹپہونچی تھی ، رن وے پر اترتے ہوئے بڑے حادثے کا شکار ہوتے ہوتے رہ گئی۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ رن وے پر اترتے ہوئے معمول کے مطابق دکھائی دے رہا تھا، جیسے ہی طیارے کے پہیوں نے زمین کو چھوا تو زور دار جھٹکا لگا اور ان سے دھواں اٹھنے لگا۔پائلٹ نے اسے دوبارہ لینڈ کرنے کوشش کی لیکن اس بار بھی ایسا ہی ہوا اس بار پائلٹ نے پوری کوشش کے بعد لینڈنگ روک دی اور فوری طور پر فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو دوبارہ فضا میں بلند کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بعد ازاں ایئر لائن کا یہ 9سال پرانا طیارہ کچھ دیر ایئر پورٹ کے چاروں طرف چکر لگاتا رہا اور پھر بغیر کسی مسئلے کے باآسانی لینڈ کرگیا، فوری طور پر یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ پہلی بار لینڈنگ آسانی سے کیوں نہیں ہوسکی اور کیا یہ واقعہ کسی گیئر یا آلات کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا؟۔لفتھانزا ائیر لائن کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایک خراب لینڈنگ تھی تاہم کسی سے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، پرواز میں 326 مسافر اور عملے کے 19 ارکان سوار تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *