قومی خبریں

خواتین

نتن یاہو کے خلاف سڑک پر اترا عوامی سیلاب

ملک کے 8 لاکھ ملازمین نے کیا ہڑتال کا اعلان

یروشلم:حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان شدید جنگ جاری ہے اور اس سے ہو رہی تباہی کو پوری دنیا خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہی ہے۔ لیکن اب بنجامن نتن یاہو کے خلاف ان کے ہیعوام کھڑے ہوگئے ہیں۔ دراصل اسرائیل نے غزہ کے رفح علاقے سے 6 یرغمالوں کی لاشیں برآمد کی تھیں جس میں ایک امریکی اور 5 اسرائیلی شہری تھے۔ اس کے بعد اسرائیلی حکومت پر عوام کا غصہ پھوٹ پڑا ہے اور وہ ہزاروں کی تعداد میں سڑک پر اتر گئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت یرغمال بنائے گئے لوگوں کی بحفاظت رہائی میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔

اسرائیلی عوام پہلے سے ہی یرغمالوں کی فوری رہائی کے لیے مظاہرہ کر رہی تھی لیکن اب ملک کے سب سے بڑے ٹریڈ یونین نے غزہ میں 6 یرغمالوں کی لاش برآمد ہونے کے بعد اسرائیلی حکومت کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ آرگنائزیشن ملک کے تقریباً 8 لاکھ ملازمین کی نمائندگی کرتا ہے جس میں صحت، ٹرانسپورٹ اور بینکنگ جیسے سیکٹر شامل ہیں۔ 11 مہینے کی جنگ میں ایسا پہلی ہوگا جب اتنا بڑا عوامی سیلاب اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر اتر آیا ہو۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *