قومی خبریں

خواتین

ہم جموں وکشمیر اور لداخ کی تمام سیٹوںپر کامیابی حاصل کریں گے۔عمرعبداللہ

سابق وزیر علیٰ نے کہا کہ ہم 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ وہ پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس لڑائی میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ ہمارے ساتھ اور بھی دوست ہیں۔ان کا الزام تھا کہ بی جے پی اور اس کے سٹار پرچارک مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو بارہمولہ میں کاغذات نامزدگی دائر کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘پانچ اگست 2019 کو جموں وکشمیر کے ساتھ جو ہوا ہم اس کے خلاف ہیں اور لوگوں سے اس کے خلاف ووٹ مانگ رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘ایسا نہیں ہے کہ ہم اس لڑائی میں اکیلے ہیں بلکہ ہمارے ساتھ اور بھی دوست ہیں اور ان دوستوں کی تعداد بڑھ رہی ہے’۔
عمر عبداللہ نے کہا: ‘میں نے بیس برسوں کے بعد لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی دائر کئے جبکہ دس برسوں سے کسی طرح کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے’۔انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے یہاں اسمبلی الیکشن منعقد نہیں ہوئے اور سال 2019 کے بعد یہ جموں وکشمیر میں ہو رہے سب سے بڑے انتخابات ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم یہ انتخابات انڈیا الائنس کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں اور امید ہے کہ ہم جموں وکشمیر کی پانچوں اور لداخ کی لوک سبھا سیٹ پر بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *