قومی خبریں

خواتین

پنجاب کنگز نے آئی پی ایل پلے آف کی دوڑ کو دلچسپ بنا دیا

گجرات ٹائٹنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پنجاب کنگز کی ٹیم چھٹے نمبر پر پہنچ گئی

نئی دہلی : آئی پی ایل 2024 کے ایک میچ میں پنجاب کنگز نے چنئی سپر کنگز کو شکست دے دی ہے۔ پنجاب کی ٹیم نے چنئی میں اس کے گھر پرسی ایس کے کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پنجاب کنگز نے آئی پی ایل پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی پنجاب کنگز کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ اس کے 10 میچوں میں 8 پوائنٹس ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ پلے آف کی دوڑ میں برقرار ہے۔
163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری پنجاب کی ٹیم نے 17.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا ۔ پنجاب کی جانب سے پربھسمرن سنگھ نے 13 رنز، جانی بیئرسٹو نے 46 رنز، رائلی روسو نے 43 رنز، ششانک سنگھ نے ناٹ آوٹ 25 رنز اور سیم کرن نے ناٹ آوٹ 26 رنز بنائے ۔ پنجاب نےاس سے پہلے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری چنئی سپر کنگز کی ٹیم نے 7 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔ ان کی طرف سے کپتان ریتوراج گائیکواڑ نے سب سے زیادہ 62 رنز (48 گیندوں) بنائے۔ اجنکیا رہانے نے 29 رنز (24 گیندوں) بنائے۔ سمیر رضوی نے 23 گیندوں پر 21 رنز، معین علی نے 9 گیندوں پر 15 اور ایم ایس دھونی نے 11 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *