قومی خبریں

خواتین

لوک سبھا انتخابات کے 5ویں مرحلے کی ووٹنگ مکمل

لداخ، جھارکھنڈ، اوڈیشہ میں 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے 5ویں مرحلے کی ووٹنگ شام چھ بجے ختم ہو گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق شام 5 بجے تک 56.68 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ مہاراشٹر میں اب تک سب سے کم ووٹنگ ہوئی ہے، جب کہ لداخ، جھارکھنڈ، اوڈیشہ وہ ریاستیں ہیں جہاں 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ووٹنگ کا فیصد سب سے زیادہ مغربی بنگال میں ہے جہاں شام 5 بجے تک 73 فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے میں 49 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی اطلاع کے مطابق سہ پہر 3 بجے تک تقریباً 47.53 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ مغربی بنگال میں 62.72 فیصد اور مہاراشٹر میں سب سے کم 38.77 فیصد رہا۔
سماجوادی پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شکایت کی ہے کہ کوشمبی لوک سبھا سیٹ کی کنڈا اسمبلی حلقے میں پولنگ آفیسر رائے دہندگان کے ووٹ خود ڈال رہے ہیں۔ سماجوادی پارٹی نے مرکزی الیکشن کمیشن، ریاستی الیکشن کمیشن نیز ڈی ایم کوشمبی کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ شکایت کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *