قومی خبریں

خواتین

ہزاری باغ کےایک سنٹر سے لیک ہوا تھانیٹ کا پیپر

کلیدی ملزم سکندر یادویندو نے 4 امتحان دہندگان کے لیے سوال نامہ کا انتظام کرنے کا اعتراف کر لیا

نئی دہلی : میڈیکل انٹرنس کے لیے ہوئے نیٹ امتحان میں بے ضابطگی کےمعاملے میں ایک بڑا انکشاف یہ ہوا ہے کہ نیٹ کا پیپر جھارکھنڈ واقع ہزاری باغ واقع ایک سنٹر سے لیک ہوا تھا۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ملے جلے ہوئے سوال نامہ میں شائع بک لیٹ کے کوڈ کی بنیاد پر یہ جانکاری نکلی ہے۔ نیٹ پیپر لیک معاملے میں ایک بڑی خبر یہ بھی سامنے آئی ہے کہ کلیدی ملزم سکندر یادویندو نے 4 امتحان دہندگان کے لیے سوال نامہ کا انتظام کرنے کی بات کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ امتحان سے ایک دن قبل امتحان دہندگان کو جواب یاد کرانے کے لیے کہا گیا تھا۔ بھتیجے انوراگ یادو سمیت ہر امیدوار سے 40 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس نے کہا کہ ’’میں نے نتیش اور امت سے رابطہ کیا تھا۔ انھیں بتایا تھا کہ میرے پاس 4 امتحان دہندگان آیوش کمار، انوراگ یادو، ابھشیک کمار اور شیونندن کمار ہیں۔
یادویندو کا کہنا ہے کہ نتیش اور امت نے ہر امتحان دہندہ سے 32 لاکھ روپے لیے۔ انھیں پہلے سے سوال نامہ دستیاب کرانے کا بھروسہ دیا۔ 4 مئی کو سبھی 4 امتحان دہندگان کو ایک گیسٹ ہاؤس میں بلایا گیا۔ وہاں نتیش اور آنند نے جواب یاد کرانے میں ان کی مدد کی۔ بعد میں امتحان دہندگان نے بتایا تھا کہ 5 مئی کو امتحان میں بھی وہی سوال آئے تھے، جنھیں یاد کرایا گیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *