نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے روز کووڈ-19 کے 335 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 1701 ہو گئی ہے۔اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ کورونا کی وجہ سے کچھ لوگوں کی موت بھی ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ابھی تک کورونا انفیکشن سے 5 لوگوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 4 مریضوں کا تعلق کیرالہ سے تھا اور ایک کا اتر پردیش سے۔ کیرالہ میں کورونا کے نئے ذیلی ویریئنٹ جے این 1 کے معاملے سامنے آئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا کے مجموعی معاملے ملک میں اب تک 4.50 کروڑ سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 4.46 کروڑ افراد اس وائرس سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔ کووڈ-19 سے اب تک ہندوستان میں 5 لاکھ 33 ہزار 316 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ شرح اموات 1.19 فیصد بتائی جا رہی ہے۔ اس درمیان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن کیرالہ میں نئے ذیلی ویریئنٹ نے لوگوں کو فکرمند ضرور کر دیا ہے۔اس درمیان ذیلی ویریئنٹ جے این 1 کو لے کر کرناٹک حکومت نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حالانکہ کیرالہ میں وزیر صحت وینا جارج کا کہنا ہے کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے، ہم لگاتار مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
No Comments: