قومی خبریں

خواتین

دہشت گردی کے خلاف این آئی اے کی بڑی کاروائی

شدت پسند دہشت گرد گروپ کےخلاف ملک کے 19سے زائد مقامات کی تلاشی

نئی دہلی۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے) نے پیرکے روز ایک شدت پسند دہشت گرد گروپ کے خلاف ملک کے 19سے زائد مقامات کی تلاشی لی ہے۔ایجنسی ذرائع نے کہاکہ صبح سے ہی 19سے زائد مقامات پرتلاشی کاکام جاری ہے۔ذرائع نے بتایاکہ یہ تلاشیاں ائی ایس کے ایک بڑے دہشت گرد گروپ کو پکرنے کے سلسلے میں ہیں۔
پچھلے ہفتے مذکورہ این ائی اے نے 44سے زائد مقامات کی تلاشی لی اور ائی ایس ماڈیول معاملے سے جڑی 15گرفتاریاں انجام دی تھیں۔تلاشی کے دوران انسداد دہشت گردکی تحقیقاتی ایجنسی نے بڑی مقدار میں غیرمحسوب نقدی‘ہتھیار‘تیز دھار آلات‘حساس دستاویزات‘اور مختلف ڈیجیٹل آلات ضبط کئے ہیں۔این ائی اے اہلکاروں نے کہاکہ ملزم”غیرملکی ہینڈلرس“کے اشاروں پر ہندوستان میں کام کررہے ہیں اور ملک میں مستعدی کے ساتھ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *