Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اب تہہ خانہ کی چھت پر داخلہ ممنوع قرار دینے کا مطالبہ

درخواست میں کہاگیا ہے کہ متعلقہ چھت پر نماز پڑھنےبھی پابندی عائد کی جائے

ا
وارانسی: گیانواپی مسجدکے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت کے بعد اب ہندو فریق کی جانب سے ضلع عدالت میں درخواست دائرکرمطالبہ کیا گیا ہے کہ ویاس جی تہہ خانہ کی چھت والے مسجد کے حصے پر کسی کا بھی داخلہ ممنوع قرار دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی تہہ خانے کی چھت پر نماز پڑھنے پر بھی پابندی عائد کی جانی چاہیے۔اپنی درخواست میں ہندو فریق نے دعویٰ کیا ہے کہ 500 سال قدیم چھت ہونے کی وجہ سے یہ حصہ کمزور ہے۔ ہندو فریق نے عدالت سے اس کی مرمت کی بھی درخواست کی ہے۔ درخواست میں سیکورٹی اور عقیدت کا حوالہ دیا گیا ہے۔ یہ درخواست ہندو فریق کی طرف سے ڈاکٹر رام پرساد سنگھ نے دائر کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *