قومی خبریں

خواتین

جماعت اسلامی جموں کشمیر پر عائد پابندی میں مزید 5 سال کی توسیع

تنظیم کو پہلی بار 28 فروری 2019 کو ’غیر قانونی انجمن‘ قرار دیا گیا تھا

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے جماعت اسلامی جموں کشمیر پر عائد پابندی میں مزید 5 سال کی توسیع کر دی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ تنظیم ملک کی سلامتی ، سالمیت اور خودمختاری کے خلاف اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے پائی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی کے لیے جو بھی خطرہ بنے گا اس کے لیے تدابیر اختیار کی جائیں گی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے جماعت اسلامی جموں کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی توسیع کر دی ہے۔ یہ تنظیم ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے خلاف اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس تنظیم کو پہلی بار 28 فروری 2019 کو ’غیر قانونی انجمن‘ قرار دیا گیا تھا۔ ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو اسی طرح کے اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *