چنئی : خلیج بنگال میں اٹھے سمندری طوفان ‘میچونگ کی وجہ سے تمل ناڈو کے کئی حصوں میں شدید بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے معمولات زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گئی ہیں۔ خاص طور پر چنئی میں اس موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی بھر گیا اور گھنٹوں سے بجلی منقطع ہے۔ سمندری طوفان میچونگ اس وقت خلیج بنگال کے اوپر بھیانک شکل اختیار کرتا نظر آرہا ہے اور تیزی سے آندھرا کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس سمندری طوفان کے منگل کی دوپہر نیلور اور مچلی پٹنم کے درمیان ٹکرانے کا امکان ہے۔
اس طوفان کی وجہ سے ہوئی موسلادھار بارش نے تمل ناڈو میں تباہی مچا دی ہے۔ چنئی، چینگل پٹو، کانچی پورم، ناگاپٹنم، کڈالور اور تروولور اضلاع میں شدید بارش ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے چنئی کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں، جب کہ نشیبی علاقوں میں بھیانک سیلاب آ گیا ہے۔کچھ علاقوں میں سڑکوں پر ایسا سیلاب نظر آیا، جس میں کاریں تک تیرتی نظر آئیں۔ شہر کے کئی علاقوں میں بھی بجلی کٹوتی اور انٹرنیٹ میں روکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا، جس سے لوگوں کو محفوظ رہنے کے طریقے تلاش کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
No Comments: