قومی خبریں

خواتین

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے شروع

اپوزیشن تنظیمیں کئی امور پر حکومت کو گھیرنے کے لئے تیار

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔ یہ سیشن رواں ماہ کی 22 تاریخ تک جاری رہے گا۔ اس دوران 19 دنوں میں 15 اجلاس ہوں گے۔پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل ہفتہ کو آل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تما م سیاسی تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی ۔میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نےکہاکہ “حکومت تعمیری بات چیت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاتھا ہم نے اپوزیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلنے دیں۔لیکن کئی ایسے امور ہیں جن پر ہنگامہ ناگزیر ہے۔اپوزیشن تنظیمیں کئی امور پر حکومت کو گھیرنے کے لئے تیار ہیں ۔
اجلاس میں 23 جماعتوں کے 30 افراد نے شرکت کی۔ ہمیں بہت سی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔آل پارٹی میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر تجارت پیوش گوئل، پرہلاد جوشی، مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال، کانگریس لیڈر جے رام رمیش، گورو گوگوئی، پرمود تیواری، ترنمول کانگریس کے لیڈر سدیپ بندیوپادھیائے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما شامل تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *