Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کی درجنوں مسجدوں پر خطرات کے بادل

،نوٹس آویزاں ، عام پبلک میں بے چینی، وکلاء سماجی کارکنان میدان میں ،جمہوری اندازاور قانون کے دائرے میں سارے مسائل حل ہوںگے:مفتی محمد نسیم رحمانی

نئی دہلی15 دسمبر(میرا وطن نیوز)
جب مسجد ایک مرتبہ بن جاتی ہے توقیامت تک وہ مسجد ہی کہلاتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ جگہ اچھی ہو صاف ہو ستھری ہو، ان باتوں کا اظہار المعہدالعالی الاسلامی کے مدیر محمد نسیم رحمانی نے کی،نریلہ میں منعقد ایک تاریخی اور بڑی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی رحمانی نے کہاکہ دہلی میں حکومت نے کافی غریب اور مزدور لوگوں کے لیے جے جے کالونیوں کو بسایا ہے اور ہر کالونی میں پلان کے مطابق دو مذہبی جگہ دی گئی ہے (یعنی مندراور مسجد کے لیے تو پھر صرف مسجد کو نشانہ بناناغیر قانونی حرکت ہے ،میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اصلاح معاشرہ کمیٹی دہلی آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے کنوینر مفتی محمد نسیم رحمانی نے کہاکہ فوری طور پر ہمیں اس وقت تین کام کرناہے:(۱) جن جن مساجد پر ڈی ڈی اے یاسلم کی طرف سے نوٹس لگی ہے فورا اس کا جواب دیاجائے گا۔(۲) حکومت کے تحت مذہبی کمیٹی قائم ہے اس سے رجوع کیاجائے گا۔(۳)اگر یہ دونوں اقدامات کارگرثابت نہیںہوتے ہیں دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے ، مائنارٹی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے بڑی قیمتی مشوروں سے نوازا ،ڈاکٹر صاحبکامشورہ اس بابت کام کرنے والا وکلاء کے لئے آب حیات کی حیثیت رکھتاہے، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ دان بہاردر یادو نے کہاحکومت نے کرکالونی میں دھارمک جگہ دی ہے اور اس پر مسجد بنی ہے تو یہ قانوناً کوئی جرم نہیں ہے ،اگر الارٹ منٹ کاغذ نہیںہے تویہ ڈی ڈی اے کی کمی ہے انہیں چاہئے کہ جب پلاٹ کے الاٹ منٹ دے رہے تھے تو مسجد کے لئے بھی الاٹ منٹ کے کاغذات پبلک کے حوالے کردینا چاہئے تھا، پھر بھی مذہبی جگہ کے لئے ڈی ڈی اے پیپر ریلیز نہیں کررہی ہے،بطور خاص مسجدوالوں کو پیپر کے لئے بہت پریشان کیاجارہاہے یہ سب غنڈہ گردی ہے۔
اس ہنگامی اور تاریخی میٹنگ میں نریلہ،بوانہ، دوارکہ، جہاںگیر پوری، شالیمار باغ اور وزیر آباد کے ذمہ داران، سماجی کارکنان موجود رہے اور تمام لوگوں نے اجتماعی طورپر اپنی اپنی مساجد کی فائلیں وکلاء کے حوالے کی، کافی تعداد میں مساجدکے صدور ،نظماء علماء، ائمہ اور دانشواران قوم شریک رہے بطور خاص جناب نریش گپتا،سریندر پنچال،شعیب احمد، شاہد احمد، محمدشاکر،عرفان عالم،نیاز احمد مولانامستقیم امینی،ریاض حسن، سلطان،اکبر حسین،ابوبکرکریمی ،مولانا ابوالحسن قاسمی، مفتی عبدالرحمن مظاہری، مولاناعبدالکریم اصلاحی، مفتی عبیداللہ ندوی وغیرہم میٹنگ کی نظامت المعہدالعالی الاسلامی کے ناظم تعلیمات قاری اسرائیل عثمانی اور صدارت معروف عالم دین مفتی محمد نسیم رحمانی نے کی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *