
ضلع صدر محمد عثمان کے ذریعہ منعقد میٹنگ میں پارٹی اعلی قیادت اور ریاستی لیڈروں کی شرکت
نئی دہلی ،13اپریل (میرا وطن نیوز )
دہلی پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو کی قیادت میں ’سنگٹھن سرجن ابھیان‘کے تحت پارٹی کو تنظیمی سطح پر مضبوطی دینے کے مقصد سے راجدھانی بھر میں خصوصی مہم جاری ہے۔اسی مہم کے ایک حصے کے طور پر پیر کو چاندنی چوک ضلع کا نگریس صدر محمد عثمان کے ذریعہ خصوصی میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس موقع پرکانگر یس کی تنظیم کو مضبو ط بنانے، نچلی سطح کے کارکنوں کو متحر ک کرنے اور آئندہ انتخابات کے لیے حکمت عملی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس میٹنگ میں نمایاں طور پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے مبصر اور سی ڈبلیو سی کے رکن این رگھوویرا ریڈی ، سابق وزیر ہارون یوسف ، دہلی پردیش کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین انل بھاردواج، ر یا ستی مبصر سی پی متل، سابق ایم ایل ا ے وپن شرما، لوک سبھا انچارج جگجیون شرما، اے آئی سی سی کے سا بق سکریٹری ترون کمار، شیو بھاٹیہ،سابق ایم ایل اے کنور کرن سنگھ، سابق اسمبلی امیدوار راجیش جین ،مدیت اگروال، اکانکشا اولا؛ ضلع انچارج دیپک بھاردواج، سنتھیا کمار، سابق کونسلر ستبیر شرما، محمود ضیا ئ، کرشن مراری جاٹو، ٹھاکر داس، پریرنا سنگھ؛ سابق ضلعی صدر مرزا جاوید علی دہلی پردیش سوشل میڈیا ڈپا رٹمنٹ کے چیئرمین راہل شرما،دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ صدرعبد الواحدواحد قریشی؛ محترمہ کملیش چودھر ی، فرقان خان اور یوگیش جین سمیت ضلعی عہدیداران اور بلا ک صدور نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے تنظیم کو بوتھ کی سطح تک مضبوط کرنے، نئے کارکنوں کو شامل کرنے، عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے اور عام لوگوں کو متاثر کرنے والے مسائل کے حل کو ترجیح دینے پر خصوصی زور دیا ۔مزید برآں، یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی صدر کے انتخاب کا عمل شفاف اور ورکرز پر مبنی ہو گا، جس میں پارٹی کارکنو ں سے ذاتی مشاورت کی جائے گی تاکہ ان کی رائے حاصل کی جا سکے۔ اگلے دو دنوں میں اسمبلی حلقہ کی سطح پر میٹنگز منعقد کی جائیں گی، جہاں مبصر ذاتی طور پر ہر کارکن سے ملاقات کرنے اور ان کے خیالا ت جاننے کے لیے موجود ہوں گے، اس طرح ریاستی تنظیم کے اندر جمہوری عمل کو مزید بااختیار بنایا جا ئے گا۔آخر میں، تمام قائدین نے اجتماعی طور پر تنظیم کو مضبوط بنانے اور آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کا عزم کیا۔
No Comments: