لاہور: پاکستانی صوبہ پنجاب میں رشتہ ٹھکرانے پر ایک ماں بیٹی پر ایسڈ حملہ ہوا۔ پولیس نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔ واقعہ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کا ہے جو لاہور سے 390 کیلومیٹر دور واقع ہے۔20 سالہ سویرا اور اس کی ماں کلثوم بی بی اپنے مکان میں سوئے ہوئے تھے کہ محمد عمران اور اس کا چھوٹا بھائی عرفان مکان میں داخل ہوئے اور انہوں نے ان پر ایسڈ پھینک دیا۔
محمد عمران‘ سویرا سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس نے انکار کردیا تھا۔اسی دوران پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹر مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس کو فوری کارروائی کرنے اور رپورٹ دینے کی ہدایت دی۔
No Comments: