
نئی دہلی، 16 جنوری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ نے بی جے پی کے میئر راجہ اقبال سنگھ کو سٹینڈنگ کمیٹی چیئرپرسن کے احترام میں کھڑے ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میئر ،اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرپرسن کے احترام میں کھڑے ہو کر ان کے عہدے کے وقار کو مجروح کر رہے ہیں۔ جبکہ تمام کونسلرز اور چیئرمین میئر کے احترام کے ساتھ ایوان میں کھڑے ہوتے ہیں، اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں میئر چیئرپرسن کے سامنے کیوں کھڑے ہورہے ہیں؟
ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ نے ایکس پر کہا کہ بی جے پی کے میئر راجہ اقبال سنگھ میئر کے عہدے کے وقار کو مسلسل مجروح کررہے ہیں۔ جہاں تمام کونسلرز اور اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن میئر کے اعزاز میں ایم سی ڈی ہاو ¿س میں کھڑے ہیں، وہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں میئر خود اپنے ذاتی مفادات کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن کے سامنے کھڑے نظر آتے ہیں۔ یہ طرز عمل نہ صرف جمہوری روایات کی توہین کرتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ میئر کا عہدہ بی جے پی کے لیے کوئی وقار نہیں ہے، اور میئر کے لیے طاقت اور مفادات سب سے اہم ہیں۔
No Comments: