Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مرکزی وزیر داخلہ کی دہلی پولیس گریپ 4میں بھی کر رہی ہے گھوٹالہ :سوربھ بھاردواج

پولیس رشوت لے کر رات بھر تعمیراتی سامان سے بھرے ٹرک دہلی میں داخل کراتی رہی

 

نئی دہلی، 19جنوری(میرا وطن)
دہلی کے لوگ آلودگی سے بری طرح متاثر ہیں، جبکہ بی جے پی سرکار کی پولیس رشوت لے کر تعمیراتی سا مان سے بھرے ٹرکوں کو دہلی میں داخلے کی اجازت دے کر گریپ-4 کے قوانین کی دھجیاں اڑا ر ہی ہے ۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی پولیس کو اس بات کی بھی پروا نہیں کہ آلودگی کے سبب ہمارے بچو ں سے لے کر بزرگوں تک کی سانسیں خطرے میں ہیں۔ چند پیسوں کی لالچ میں آلودگی پھیلانے وا لے ٹرکوں کو دہلی میں داخلے کی اجازت دینے سے کیا اثرات مرتب ہوں گے، اس کی بھی کوئی فکر نہیں ہے۔
عا م آدمی پارٹی کے دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج نے پیر کے روز گریپ-4 نافذ ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے پیسے لے کر تعمیراتی سامان سے بھرے ٹرکوں کو دھڑلے سے داخلے کی اجاز ت دینے کی دو ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بی جے پی اور دہلی پولیس پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے راج میں دہلی پولیس کھلے عام گریپ-4 میں بھی گھوٹالہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے سے معلوم ہوگا کہ ایک ہی رات میں کم از کم 300ٹرکوں کو دہلی کے اندر آنے کی اجازت دی گئی۔
سوربھ بھاردواج نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ جی، اتوار کی پوری رات آپ کی دہلی پولیس رشوت لے کر گریپ-4 کے دوران تعمیراتی سامان سے بھر ے ٹرکوں کو دہلی میں داخل کراتی رہی۔ ظاہر ہے کہ پوری رات تعمیراتی کام بھی جاری رہا۔ آپ کے پولیس کمشنر سو رہے ہیں، آپ کی سرکارسو رہی ہے، کیونکہ اس لوٹ میں حصہ بڑے بڑے لوگوں تک پہنچتا ہوگا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا دہلی کے پولیس کمشنر اپنے ڈی سی پی کو معطل کریں گے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *