Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نثار احمد خاں کے انتقال پر ’یوڈی او‘ کی جانب سے تعزیتی نشست

نئی دہلی،16 جنوری (میرا وطن)
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یو ڈی او) کی ایک تعزیتی نشست دریاگنج میں ڈاکٹر اعجاز احمد خاں (میڈ یکل آفیسر، یونانی) دہلی کے والد محترم نثار احمد خاں کے انتقال پر منعقد ہوئی۔ واضح ہو کہ نثار احمد کا تقر یباً 58 سال کی عمر میں امراض قلب میں مبتلا دورانِ علاج انتقال ہوگیا تھا اور ان کی تدفین قبرستان چمیلیان میں ہوئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ وہ اندرلوک، نئی دہلی میں رہائش پذیر تھے۔ وہ عالم دین تھے اور صاحب روزگار تھے۔ ان کی دکان دہلی کی مشہور لوہا منڈی، مایاپوری میں ہے۔ ڈاکٹر اعجاز احمد خاں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے ممبر ہیں اور مفت یونانی میڈیکل کیمپوں میں تعاون دیتے ہیں۔
تعزیت کرنے والوں میں ڈاکٹر سیداحمد خاں، مولانا محمد مسلم قاسمی بستوی، مولانا عبدالاحد قاسمی بستوی، مولانا نیاز احمد، بزرگ صحافی ابونعمان، ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی، ڈاکٹر شاداب ظفر، ڈاکٹر ایس ایچ علوی، ڈاکٹر شمشاد احمد، ڈاکٹر شاداب ظفر، ڈاکٹر نسیم، ڈاکٹر نواب، ڈاکٹر ناصر بستوی، ڈاکٹر افروز، ڈا کٹر معراج احمد، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، حکیم حافظ محمد مرتضیٰ دہلوی، اسرار احمد اجینی اور محمد عمران قنوجی وغیرہ شامل ہیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *